31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مواصلات اور مواد کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال بے حد اہمیت کا حامل ہے:جناب این کے سنہا

Technology is critical for Communication and Content Shri N.K. Sinha
Urdu News

نئی دہلی؍ اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری جناب کے این سنہا نے کہا ہےکہ آج جن اطلاعاتی ٹیکنالوجیوں کا استعمال کیا جارہا ہے وہ لوگوں کے بڑے بڑے گروپوں تک موثر طور پر میسیج بھیجنے اور ان سے مسلسل رابطہ قائم کرنے کے معاملے میں بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔ان ٹیکنالوجیوں کی بدولت حکومت انتہائی اہم اسکیموں مثلاً میک اِن انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا اور کھیلو انڈیا کے  سلسلے میں معلومات فراہم کرنے کے قابل ہو سکی ہے۔ اس طرح وہ اصلاحات، کارکردگی اور تبدیلی کے ویژن سے وابستہ رہ سکی ہے ، جس کا خاکہ عزت مآب وزیر جناب نریندر مودی نے پیش کیا ہے۔ جناب سنہا نے یہ بات آج مکاؤ میں ‘‘کیبل اینڈ سٹیلائٹ براڈ کاسٹنگ ایسو سی ایشن آف ایشیا’’(سی اے اس بی اے اے) پلیٹ فارم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات پیش کرتے ہوئے جناب سنہا نے ملک اور شہریوں کے درمیان اطلاعات کے دو طرفہ تبادلہ کے لئے پبلک براڈ کاسٹر پرسار بھارتی کے اہم رول پر زوردیا۔ من کی بات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اختراعی نوعیت کے اور قابل رسائی مواصلات کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ جناب سنہا نے بتایا کہ تعلیم ، زراعت، صحت، مالی شمولیت، اختراع اور صفائی ستھرائی وغیرہ جیسے شعبوں میں معیاری پروگرام کو یقینی بنانے کے لئے اس کی بڑی اہمیت ہے۔ انہوں نے مختلف طبقوں کو باخبر کرنے کے مقصد سے دوردرشن کی خدمات مفت فراہم کرنے کے لئے اس کے رول کی ستائش کی ۔

میڈیا کے منظر نامے کا حوالہ دیتے ہوئے جناب سنہا نے کہا کہ شہری تبدیل شدہ منظرنامے میںمختلف معاملات میں بڑی دلچسپی رکھنے والے بن گئے ہیں اور وہ حکمرانی کے عمل میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔ایم اینڈ ای شعبے کے لئے مجموعی ترقی کے ایک حصے کے طورپر مقامی زبانوں میں علاقائی خبریں وغیرہ فراہم کرنا بہت اہم پلیٹ فارم ہے۔ علاقائی میڈیا کی اہمیت ظاہر کرتے ہوئے جناب سنہا نے کہا کہ مستقبل میں میڈیا کے معاملے میں ترقی کا انحصار علاقائی میڈیا کے ڈھانچے کے فروغ پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تبدیلی کے ساتھ مختلف ذوق رکھنے والے افراد تک مقامی اور علاقائی مواد پہنچانا اس شعبے کی توسیع کا ضامن ہے۔ مجموعی طورپر عوام کو معیاری معلومات فراہم کرنے کو یقینی بنانے کی خاطر اس معاملے سے دلچسپی رکھنے والے مختلف افراد کی ضرورتوں کے درمیان توازن رکھنے کی بڑی اہمیت ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More