29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے کیدار ناتھ دھام میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیدار ناتھ دھام میں جاری ترقیاتی کاموں اور دھام کے تقدس کو بڑھانے کے لئے کی جارہی کوششوں کا جائزہ لیا۔

جائزے کے دوران کیدار ناتھ مندر اور جگت گرو آدی شنکر آچاریہ کی سمادھی والے مقام کے تقدس کو اور بڑھانے نیز احاطے میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور اس کے فروغ کو یقینی بنانے کے لئے صلاح و مشورہ کیا گیا۔ یہ یقینی بنانے پر بھی توجہ دی گئی کہ یاتریوں کو گوری کنڈ – کیدار ناتھ روٹ پر سبھی سہولتیں دستیاب ہوں اور ٹیکنالوجی کے توسط سے تیرتھ کی تاریخی اور ثقافتی  اہمیت کو ظاہر کرنے کا نظم کیا جائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More