25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

منظوری اور نگرانی سے متعلق مرکزی کمیٹی (سی ایس ایم سی) کی 45 ویں میٹنگ میں پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت 1,40,134گھروں کی منظوری

Urdu News

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے پردھان منتری آواس یوجنا (شہری)

کے تحت شہر میں سکونت پذیر غریبوں کے فائدے کے لئے تقریباً 1,40,134مزید سستے مکانات کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ یہ منظوری آج یہاں منعقدہ منظوری اور نگرانی سے متعلق مرکزی کمیٹی کی 45 ویں میٹنگ میں دی گئی۔ اس طرح سے پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت منظور شدہ گھروں کی کل تعداد اب 85,11,574 ہے۔

منظوری اور نگرانی سے متعلق مرکزی کمیٹی )سی ایس ایم سی( نے 8 ریاستوں، اترپردیش ک(54,277)، مغربی بنگال ( 26,585)، گجرات ( 26,183)، مہاراشٹر ( 8,499)، آسام ( 9,328)، چھتیس گڑھ ( 6,507)، راجستھان (4,947 )اور ہریانہ (3,808) کی تجاویز پر غور کیا۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں 2,102کروڑ روپے کی مرکزی امداد کے ساتھ 6,642 کروڑ روپے کے پروجیکٹ لاگت کے ساتھ کل 492 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More