37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اتحاد اور یگانگت ،ہمارے ملک کی قوت ہے: نائب صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔نائب صدر جمہوریہ ہند، جناب ایم وینکیانائیڈو نے کہا ہے کہ اتحاد و یگانگت، ہمارے ملک کی قوت ہے۔ موصوف فرقہ وارانہ  ہم آہنگی کے قومی فاؤنڈیشن کے ایک وفد کے اراکین سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیالات کررہے تھے۔ اس فاؤنڈیشن کے اراکین نے آج ’’فرقہ وارانہ ہم آہنگی مہم ہفتے‘‘ کے  موقع پر انہیں ایک فلیگ اسٹیکر بھی پیش کیا۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ہمیں اپنی مادر وطن کے مالامال ثقافتی ورثے کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اپنانا بھی ہوگا، کیونکہ یہ ہمیں اپنے بزرگوں سے ورثے میں حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافت دنیا کے دیگر بہت سے ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ قدیم ہے۔ بلاتفریق ذات، عقیدہ، نسل یا مذہب ہم ایک ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا  کہ بھارت کو ایک زمانے میں ’وشوگورو‘  کہا جاتا تھا اور متعدد ممالک کے طلباء یہاں آیا کرتے تھے اور ہماری یونیورسٹیوں مثلاً تکشیلا، نالندہ اور دیگر مراکز علوم میں تعلیمی استفادہ کیا کرتے تھے۔ مغل حملے کے بعد صورتحال بدل گئی ۔بعد ازاں برطانوی نوآبادیاتی نظام نافذ ہوا۔ اور اب وقت آگیا ہے کہ بھارت ایک مرتبہ پھر عالمی علمی مرکز بن کر اُبھرے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے طلباء کو اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More