29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ریپکو بینک کے نمائندوں سے سال 19-2018 کے منافع کا چیک وصول کیا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج  یہاں ریپکو بینک کے

نمائندوں سے  15.26 کروڑ روپے کے منافع کا چیک وصول کیا۔

ریپکو بینک ایک  کثیر ریاستی  امداد باہمی کی سوسائٹی ہے  جسے  حکومت ہند نے  1969 میں  برما اور سری لنکا سے آنے والوں کی باز آبادکاری کے لئے  قائم کیا تھا  اور یہ  وزارت داخلہ  کے انتظامی کنٹرول کے تحت آتا ہے۔

 31 مارچ 2019 کو  اس بینک میں حکومت ہند کے  49.15  فیصد شیئر تھے  جبکہ  4 جنوبی ریاستی حکومتوں  کی حصہ داری  6.24  فیصد ہے اور باقی  45 فیصد  شیئر انفرادی تحویل میں ہیں۔

پچھلے مالی سال 19-2018 کے دوران  بینک کا کُل کاروبار 15230 کروڑ روپے تھا ۔ بینک  نے  کُل منافع  107 کروڑ روپے  دکھایا تھا اور اپنے  شیئر ہولڈرس  کے لئے 20 فیصد منافع کا اعلان کیا تھا۔ ریپکو بینک کے چیئرمین  ڈاکٹر پی  سینتھل کمار  ، مینجنگ ڈائریکٹر  محترمہ آر ایس  ازابیلا نے  وزارت داخلہ  میں  مجاہدین آزادی اور باز آبادکاری  کے ڈیویژن کے جوائنٹ سکریٹری  جناب کرشنا بہادر سنگھ  کی موجودگی میں  مالی سال 19-2018  کے لئے  منافع کا چیک  وزیر داخلہ جناب امت شاہ  کو پیش کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More