36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ممبئی میں بھارت چھوڑو تحریک کی 75ویں سالگرہ۔ ای پی ایف او نے ترنگا یا ترا نکا لی

Urdu News

نئی دہلی۔ ملکوں کے سفر میں کچھ ایسے مواقع آ تے ہیں جو بنیادی طور پر تاریخ کا رخ موڑ دیتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک موقعہ بھارت چھوڑو تحریک کی صورت میں 9 اگست 1942 کو شروع ہوا اور اس کے نتیجے میں آخر کار بھارت کو آزادی ملی ۔ اسی کے پیش نظر ملک بھارت چھوڑو تحریک کی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے ۔ ترنگا یاترا سنکلپ سے سدھی تک نئے بھارت کی تعمیر کے لئے ایک موقعہ فرا ہم کر تی ہے ۔

ملا زمین کے پراوی ڈنٹ  فنڈ کی تنظیم ، ای پی ایف او بھارت چھوڑو تحریک کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کر رہی ہے ۔ اور اس نے اس موقعہ پر ترنگا یاترا کا انعقاد کیا ۔ اس ترنگا یاترا میں تمام فریقوں ، یعنی مختلف صنعتوں کے ورکروں ، مختلف شعبوں کے آجروں اور محنت اور روزگار کی وزارت کے عملے اور عہدے داروں کے ساتھ ساتھ ای پی ایف او کے عملے اور عہدے داروں نے شرکت کی جو 23 اگست 2017 کو ممبئی میں منعقد کی گئی ۔ اس ترنگا یاترا کو محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج )جناب بندارو دتا تریا نے ممبئی کے با ندرا میں انڈین آیل کے دفتر کے قریب جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو مشرقی با ندرہ میں ای پی ایف او کے علا قائی دفتر پر پہنچ کر ختم ہو ئی ۔

اس موقعہ پر تقریر کرتے ہو ئے جناب بندارو دتا تریا نے تمام ورکروں ، آجروں ، ای پی ایف او کے عملے اور عہدے داروں سے اپیل کی کہ وہ خود کو ذات پات اور مذہب سے بالا تر ہو کر صرف بھارتی کے طور پر شنا خت کریں ۔ جناب بندارو دتا تریا نےنعرہ لگایا ‘‘بد عنوانی بھارت چھوڑو اور بھارت کو سوچھ بنا ؤ’’۔ انہوں نے صارفین کے لئے نئی ٹیکنا لوجی اور آدھار پر مبنی خدمات فراہم کر نے کے لئے ای پی ایف او کے اقدامات کی ستا ئش کی ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت 2022 تک سبھی کو مکان فراہم کر نے کے لئے عہد بستہ ہے اور ای پی ایف او نے ہا ؤسنگ اسکیم شروع کی ہے جس میں ای پی ایف کی 90 فیصد رقم ای ایم آ ئی کے ماہانہ ادائیگی کے علا وہ نکا لی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے ملا زمین اور عہدے داروں سے کہا کہ وہ یہ نعرہ لگائیں ‘‘کریں گے اور کر کے رہیں گے ’’۔

ترنگا یا ترا میں لو ک سبھا کے ایم پی جناب گوپال شیٹی ، مہا راشٹر کے ایم ایل اے اشیش شیلا ر ، محنت اور روزگار کی وزارت میں سکریٹری محترمہ ایم ستیہ وتی ، محنت اور روزگار کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری جناب ہیری لال سما ریہ ، مرکزی پی ایف کمشنر ڈاکٹر وی پی جو ی اور محنت اور روزگار کی وزارت کے دیگر سینئر عہدے داروں نے شرکت کی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More