36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک کی 91 بڑی آبی ذخیروں کی سطح میں دو فیصد کمی آگئی ہے

Urdu News

نئی دہلی: ملک کے91 بڑے آبی ذخیروں میں دستیاب پانی کی سطح 6دسمبر 2018 کو ختم ہونے والے ہفتے میں 94اعشاریہ 994 بی سی ایم تھی، جو ان ذخیروں کی ذخیرہ کی مجموعی صلاحیت کا 59 فیصد ہے۔ یہ فیصد 29نومبر 2018 کو ختم ہونے والے ہفتے میں 61 فیصد تھی۔ 6دسمبر 2018 کو ختم ہونے والے ہفتے میں پانی کا ذخیرہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے ذخیرے کا 98 فیصد اور پچھلے دس سال کے اوسط ذخیرے کا 94 فیصد تھا۔

ان 91ذخیروں کی ذخیرے کی مجموعی صلاحیت 161.993 بی سی ایم ہے، جو ذخیرے کی مجموعی صلاحیت 257.812 بی سی ایم ہے، جو ملک میں تخمیناً پیدا کی گئی ہے۔ ان 91ذخیروں میں سے 37کو پن بجلی کی سہولت حاصل ہے۔ یہ پن بجلی 60 میگاواٹ سے زیادہ ہوتی ہے۔

خطے کے مطابق ذخیرے کی صورتحال

شمالی خطہ

شمالی خطے میں، ہماچل پردیش، پنجاب اور راجستھان ریاستیں شامل ہیں۔ یہ چھ ذخیرے سی ڈبلیو سی کے زیر نگرانی ہیں، جن میں مجموعی طور پر 18.01 بی سی ایم صلاحیت ہے۔ ان آبی ذخیروں میں مجموعی طور پر 13.91 بی سی ایم ذخیرہ موجود ہے، جو ان ذخائر کی ذخیرے کی مجموعی گنجائش کا 77فیصد ہے۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران، یہ ذخیرہ 64 فیصد تھا اور پچھلے دس سال کے اسی عرصے کے دوران ان ذخیروں کی اوسط گنجائش کا 65 فیصد تھا، لہٰذا رواں سال میں، ذخیرے کی یہ صورتحال پچھلے دس سال کی اسی مدت کی بہ نسبت کافی بہتر ہے اور پچھلے سال کی ایسی مدت کے دوران اوسط ذخیرے سے بھی کافی بہتر ہے۔

مشرقی خطہ

مشرقی خطے میں جھارکھنڈ، اڈیشہ، مغربی بنگال اور تریپورہ ریاستیں شامل ہیں۔ یہ 15 ذخیرے سی ڈبلیو سی کے زیر نگرانی ہیں جن میں 18.83 بی سی ایم پانی کی مجموعی گنجائش ہے۔ان ذخیروں میں مجموعی طور پر 12.47 بی سی ایم پانی دستیاب ہے جو ان ذخیروں کی مجموعی ذخیرہ گنجائش کا 66 فیصد ہے۔ پچھلے دس سال کی اسی مدت کے دوران مجموعی ذخیرہ 76 فیصد تھا۔ پچھلے سال کی اسی مدت کےد وران، اوسط ذخیرہ، ان ذخیروں کی گنجائش کا 71 فیصد ہے، لہٰذا رواں سال کا ذخیرہ پچھلے دس سال کی اسی مدت کے اوسط ذخیرے سے کم ہے۔

مغربی خطہ

مغربی خطے میں، گجرات اور مہاراشٹر ریاستیں شامل ہیں۔ یہ 27فیصد ذخیرے، سی ڈبلیو سی کے زیر نگرانی ہیں جن کی مجموعی ذخیرہ گنجائش 31.26 بی سی ایم ہے۔ ان ذخیروں میں مجموعی ذخیرہ 14.05 بی سی ایم ہے۔ جو ان ذخائر کی مجموعی ذخیرہ گنجائش کا 45 فیصد ہے۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ ذخیرہ 61فیصد تھا اور پچھلے دس سال کی اسی مدت کے دوران اوسط ذخیرہ گنجائش کا 60 فیصد تھا۔ لہٰذا رواں سال کے دوران ذخیرہ پچھلے سال کے ذخیرے سے کم ہے اور پچھلے دس سال کی اسی مدت کے دوران اوسط ذخیرے سے بھی کم ہے۔

وسطی خطہ

وسطی خطے میں، اترپردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ ریاستیں شامل ہیں۔ یہ 12 ذخائرسی ڈبلیو سی کے زیر نگرانی ہیں جن کی مجموعی ذخیر گنجائش 42.30 بی سی ایم ہے۔ ان ذخائر میں دستیاب مجموعی ذخیرہ 27.63 بی سی ایم ہے جو ان ذخائر کی مجموعی ذخیرہ گنجائش 65 فیصد ہے۔ پچھلے دس سال کی اسی مدت کی گنجائش کا 56 فیصد تھا اور پچھلے دس سال کی اسی مدت کے اوسط مجموعی ذخیرے کا 62 فیصد تھا، لہٰذا رواں سال کا ذخیرہ، پچھلے سال کے ذخیرے سے بہتر ہے اور یہ پچھلے دس سال کی اسی مدت کے اوسط ذخیرے سے بھی بہتر ہے۔

جنوبی خطہ

جنوبی خطہ میں آندھرا پردیش، تلنگانہ، اے پی اینڈ ٹی جی (دو ریاستوں میں دو مشترکہ پراجیکٹ)، کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو ریاستیں شامل ہیں۔ یہ 31 ذخائر سی ڈبلیو سی کے زیر نگرانی ہیں جن کی مجموعی ذخیرہ گنجائش 51.59 بی سی ایم ہے۔ ان ذخائر میں مجموعی ذخیرہ 26.93 بی سی ایم ہے، جو ان ذخائر کی مجموعی ذخیرہ گنجائش کا 52 فیصد  ہے۔ پچھلے دس سال کی اسی مدت کے دوران، ذخیرہ 55 فیصد تھا اور پچھلے دس سال میں اسی مدت کے دوران، اوسط ذخیرہ، ان ذخائر کی گنجائش کا 59 تھا۔ لہٰذا رواں سال کا ذخیرہ، پچھلے دس سال کی اسی مدت کے ذخیرے سے کم ہے اور پچھلے دس کی اسی مدت کے اوسط ذخیرے سے بھی کم ہے، لہٰذا رواں سال کا ذخیرہ، پچھلے دس سال کے دوران اسی مدت کے ذخیرے سے کم ہے اور پچھلے دس سال کی اسی مدت کے اوسط ذخیرے سے بھی کم ہے۔

جن ریاستوں میں، پچھلے سال کے اسی مدت کے ذخیرے کی بہ نسبت، ذخیرے کی صورتحال بہتر ہے وہ ہیں، ہماچل پردیش، پنجاب، راجستھان، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو۔ جن ریاستوں میں پچھلے دس سال کی اسی مدت کے دوران ذخیرے کی بہ نسبت، ذخیرہ کم رہا، ان میں جھارکھنڈ، اڈیشہ، مغربی بنگال، تریپورہ، گجرات، مہاراشٹر، اترپردیش، اے پی اینڈ ٹی جی (دو ریاستوں میں دو مشترکہ پروجیکٹ)، آندھرا پردیش اور تلنگانہ شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More