23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اترا کھنڈ اور مغربی بنگال میں ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں چار خالی نشستوں کو بھرنے کے لئے ضمنی انتخابات کا پروگرام

Urdu News

نئی دہلی، اتراکھنڈ اور بنگال ریاست کی قانون ساز اسمبلیوں میں چار خالی نشستوں ہیں جنہیں بھرنے کی ضرورت ہے۔ تفصیل حسب ذیل ہے:

نمبرشمار

ریاست کا نام

اسمبلی حلقے  کا نمبر اور نام

1.

اتراکھنڈ

44 ۔پتھوڑا گڑھ

2.

مغربی بنگال

34 ۔ کالیہ گنج(ایس سی)

3.

 مغربی بنگال

77 ۔ کریم پور

4.

مغربی بنگال

422۔کھڑگ پور صدر

مختلف معاملات مثلاً مقامی تیوہاروں، رائے دہندگان کی فہرست، موسم کے حالات وغیرہ کے بارے میں اطلاعات  اور اتراکھنڈ اور مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر زسے موصولہ اطلاعات پر غور کرنے کے بعد کمیشن نے درج ذیل پروگرام کے مطابق ان نشستوں پر بھرتی کے لئے ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے :

انتخابی عمل

مقررہ تاریخ

گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ

30.10.2019 (بدھ)

نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ

06.11.2019 (بدھ)

 نامزدگیوں کی جانچ کی تاریخ

07.11.2019 (جمعرات)

  نام  واپس لینے کی آخر تاریخ

11.11.2019 (پیر)

 پولنگ کی تاریخ

25.11.2019 (پیر)

ووٹوں کی گنتی کی تاریخ

28.11.2019 (جمعرات)

وہ تاریخ جس  سے قبل انتخابی عمل مکمل کیاجانا ہے۔

30.11.2019 (ہفتہ)

رائے دہندگان کی فہرست:

مذکورہ اسمبلی کے حلقہ انتخاب کے لئے رائے دہندگان کی فہرست، جس کے لئے یکم جنوری 2019 اہلیت کی تاریخ ہے، آخر کار شائع کردی گئی ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین( ای وی ایم) اور وی وی پیٹ

کمیشن نے  ضمنی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینیں استعمال کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ کافی تعداد میں ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینیں دستیاب کرائی گئی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں کہ ان مشینوں کی مدد سے  پولنگ کا کام آسانی سے انجام دیا جائے۔

رائے دہندگان کی شناخت

ماضی کے طریقہ  کے مطابق کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ پولنگ کے وقت مذکورہ انتخابات میں رائے دہندگان کی شناخت کو ضروری قرار دیا جائے۔ رائے دہندگان کے فوٹو اور شناختی کارڈ( ای پی آئی سی) کسی رائے دہندہ کی شناخت کا خاص دستاویز ہوگا۔لیکن اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوئی رائے دہندہ اپنے حق رائے دہی سے محروم نہ رہے، رائے دہندگان کی فہرست میں نام ہونے کی صورت میں مذکورہ انتخابات میں  پولنگ کے وقت رائے دہندگان کی شناخت کے لئے مزید دستاویزات  کی اجازت دینے کے لئے  علیحدہ ہدایات جاری کی جائیں گی۔

 مثالی ضابطہ عمل جن اضلاع میں یا ان کے کسی حصے میں پارلیمانی اور اسمبلی حلقے کے انتخاب ہونے ہے، ان میں کمیشن کی ہدایت 437/6/ آئی این ایس ٹی/2016-سی سی ایس، بتاریخ 29 جون2017( جو کہ کمیشن کی ویب سائٹ  eci.gov.in  پر دستیاب ہے)کے ذریعہ جاری کی گئی جزوی ترمیم کے مطابق فوری طور پر نافذ ہوجائے گا۔ مثالی ضابطہ عمل تمام امیدواروں ،سیاسی جماعتوں اور متعلقہ ریاستی حکومت پر لاگو ہوگا۔ مثالی ضابطہ عمل اور متعلقہ ریاست کے ضلع کے لئے مرکزی حکومت پر بھی نافذ ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More