31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جل شکتی کے وزیر نے جل جیون مشن کے جلد نفاذ کیلئے اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ کو خط لکھا

Urdu News

نئی دہلی، جل شکتی کےمرکزی وزیر جناب  گجیندر سنگھ شیخاوت نے اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ کو ریاست میں جل جیون مشن کے فوری  نفاذ کیلئے خط لکھا ہے۔ یہ مشن وزیراعظم نریندر مودی کا اہم ترین پروگرام ہے، جس کا مقصد 2024 تک گھریلو نل کنکشن کے توسط سےہر دیہی کنبے کو صاف ستھرا پینے کے پانی کی فراہمی کر کےگاؤں کے لوگوں کی زندگی کو بہتربنانا ہے۔ گاؤں ؍ بستی سطح پر اجتماعی آبی فراہمی  اسکیم یعنی کمیونٹی مینیجڈ واٹر سپلائی اسکیم، ملک میں پینے کےپانی کے ضمن  میں ایک اہم اصلاح تصور کی جاتی ہے۔ ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں نافذ کئے جارہے مشن کا مقصد دیہی باشندگان کی زندگی میں اصلاح لانے کے لئے با قاعدہ اور طویل المدت بنیاد پر ہر ایک دیہی کنبے میں فی کس 55لیٹر پینے کے لائق پانی یومیہ (ای پی سی ڈی)، دستیاب کرانا ہے۔

اروناچل پردیش نے مارچ، 2023 تک ریاست کے سبھی گھروں میں 100فیصد نل کنکشن دینے  کا منصوبہ تیار کیا ہے۔حکومت ہند نے 21-2020 کے لئے جے جے ایم کے تحت ریاست کو 255کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ ریاست کو کارکردگی کی بنیاد پر  رقم-گھریلو نل کنکشن اور یکساں مالی ترقی کے سلسلے میں حصول کی بنیاد پر مزید رقم مہیا کرائی جائے گی۔ کُل 2.18 لاکھ دیہی کنبوں میں سے 37،000 گھروں میں پہلے ہی نل کنکشن دیئے جا چکے ہیں۔ ریاست میں  21-2020 میں 77،000نل کنکشن  دینے کا منصوبہ بنایا جا رہاہے۔ منصوبہ  تیار کرتے وقت، توقعاتی اضلاع، جس بستیوں میں پانی کی کوالٹی خراب ہے، سنسد آدرش گرامین یوجنا کےتحت آنے والے گاؤوں وغیرہ کو ترجیحاتی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

مرکزی وزیر نے ریاست کے وزیراعلیٰ سے گاؤوں؍ بستیوں میں پہلے سے موجود پائپڈ آبی فراہمی اسکیموں کی تجدیدکاری اور اضافے پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی تاکہ  باقیماندہ کنبوں کو کم وقت میں آسانی سے نل کنکشن کی فراہمی کی جا سکے۔ اسی لئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس کا م کا آغاز مہم کے طور پر کیاجانا چاہئے۔ کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران، حکومت کی یہ کوشش ہے کہ لوگ  عوامی پوسٹ اسٹینڈ ؍ پینے کے پانی کی جگہوں پر ہجوم کی شکل میں  جمع نہ ہوں۔ جناب شیخاوت نے گھریلو نل کنکشن مہیا کرنے کے لئے فوری طور پر گاؤوں میں آبی فراہمی سے متعلق کاموں کو مکمل کرنے کی اپیل کی، جس سے لوگوں کو ایک دوسرے سے دوری بنائے رکھنے میں مدد ملے گی، مقامی لوگوں کو اضافی روزگار حاصل ہوں گے اور دیہی معیشت کو فروغ ملے گا۔

لامرکزی پروگرام ہونے کی وجہ سے، مقامی برادری ، لمبے وقت تک استعمال کو یقینی بنانے کیلئے گاؤوں میں آبی سپلائی نظام کی منصوبہ سازی، نفاذ، انتظام، عمل اور رکھ رکھاؤ میں اہم رول ادا کرےگی۔ مقامی برادری کی،  گاؤوں میں آبی سپلائی نظام کی باقاعدہ دیکھ ریکھ، آپریشن اور رکھ رکھاؤ کے لئے ذمہ داری لینے کے تئیں حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ سبھی گاؤوں میں جل جیون مشن کو حقیقی معنوں میں عوامی مہم بنانے کے لئے عوامی مدد کے ساتھ ساتھ آئی ای سی مہم  کی ضرورت ہے۔

بے روزگار نوجوانوں کو پلمبر ی کا کام، تعمیرات کام، فٹنگ، پمپ آپریشن وغیرہ میں تربیت یافتہ بنانے کے لئے ہنرمندی  کی تعلیم فراہم  کرنے کی اسکیم تیار کی گئی ہے تاکہ  تربیت یافتہ انسانی وسائل کا ایک  پول دیہی سطح پر دستیاب ہو سکے اور انہیں مقامی سطح پر کام دیا جا سکے۔ اس سے باہری  ایجنسیوں کی مدد لئے بغیر اسکیموں کی دیکھ ریکھ اوراُنہیں  طویل المدتی طور پر عملی جامہ پہنانے  میں مدد ملے گی۔

آبی سپلائی نظام کے طویل المدتی استعمال کے لئے موجودہ پینے کے پانی کے وسائل کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ موجودہ رقم کے بہتر استعمال کے لئے ریاست کو مختلف پروگرواموں، جیسے منریگا، ایس بی ایم (جی)، پی آر آئی کو ملنے والی 15ویں مالی کمیشن کی رقم، ضلع معدنیاتی ترقیات فنڈ، سی اے ایم پی اے، گاؤں سطح پر مقامی علاقائی ترقیاتی فنڈ وغیرہ میں  تال میل کے ذریعے منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔ ریاست کے پی آر آئی کو 21-2020 کے دوران 15ویں مالی کمیشن کے گرانٹس کی شکل میں 231 کروڑ روپے حاصل ہوں گے۔ اس رقم کا 50فیصد، پانی اور صفائی ستھرائی پر خرچ کیا جانا لازمی ہے۔

جل جیون مشن کے تحت، ضلع اور ریاستی سطح پر پانی کی کوالٹی یا عمدگی کی جانچ کرنے والی تجربہ گاہوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ پانی کی کوالٹی کی نگرانی کے لئے برادریوں کو شامل کیا جا رہا ہے۔ برادری کو بااختیار بنانے اور ان کی شراکت داری کو یقینی بنانے کے لئے گنجائش نکالی گئی ہے۔ اس کے لئے مختلف کاموں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جیسے کہ  کِٹ کی وقت پر خرید، برادری کو کٹ کی دستیابی، ہر گاؤں میں کم سے کم 5خواتین کی پہچان، 5افراد، بالخصوص خواتین کو فیلڈ ٹیسٹ کٹ کے استعمال کے لئے تربیت یافتہ کرنا وغیرہ، تاکہ پانی کی مقامی سطح پر جانچ کی جا سکے۔

جل شکتی کے وزیر نے ارونا چل پردیش کے وزیراعلیٰ کو ریاست کو 100فیصد ایف ایچ ٹی سی، یعنی ‘ہر گھر جل’ریاست بنانے کے لئے مکمل مدد دینے کی یقین دہانی کرائی اور جلد ہی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیراعلیٰ کے ساتھ جے جے ایم کی اسکیم اور نفاذ پر بات چیت کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More