37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک میں سرحدی سڑکوں کو قابل رسائی بنانا

Urdu News

نئی دہلی،  دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے آج راجیہ سبھا میں جناب وجئے کمار کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) کے ذریعے گزشتہ تین برسوں میں تعمیر کی گئی سڑکوں کی ریاست وار لمبائی حسب ذیل ہے۔

گزشتہ تین برسوں میں بی آر او کے ذریعے تعمیر کی گئی سڑکوں کی ریاست وار لمبائی اس طرح ہے:

نمبر شمار ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ تعمیر شدہ سڑکوں کی لمبائی (کلومیٹر میں)
2014-15 2015-16 2016-17
1 انڈومان و نکوبار 0.15 0.55 0.25
2 اروناچل پردیش 98.5 102.8 100.48
3 آسام 2.16 0.48
4 ہماچل پردیش 27.01 13.37 23.72
5 جموں و کشمیر 154.41 129.85 154.2
6 منی پور 25.68 17.52 21.36
7 میزورم 11.936 8.232 13.456
8 ناگالینڈ 15.12 10.31 12.05
9 پنجاب 18.85 24.71 25.08
10 راجستھان 92.04 120.66 122.46
11 سکم 31.25 43.06 6.7
12 تریپورہ 0.32 17.5
13 اتراکھنڈ 33.01 48.57 34.08
14 مغربی بنگال 16.86 5.14 6.87
میزان 527.30 542.75 520.71

فوج کی آپریشنل ضرورت کے مطابق  سرحدی سڑک تنظیم  کے طویل مدتی رول آن ورکس پلان کی پانچ برسوں کے لئے (20۔2015) تیاری کی گئی ہے جس میں بی آر او کے ذریعہ 22225 کلومیٹر طویل 519 سڑکوں کو تعمیر / بہتر کاری کے لئے شامل کیا گیا ہے۔

مذکورہ 519 سڑکوں میں سے 3417 کلومیٹر طویل 61 سڑکوں کی نشاندہی اسٹریٹجک ہند۔ چین سرحدی سڑکیں (آئی سی بی آر)  کے طور پر کی گئی ہیں۔آپریشنل ضرورتوں کی تکمیل کے علاوہ مذکورہ سڑکیں سرحدی علاقوں تک رسائی میں اضافہ کریں گی۔ ان میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جہاں سرحدی بنیادی ڈھانچے اور روابط کا فقدان ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More