29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سوچھ بھارت کی طرف سے سوچھ سرویکشن گرامین 2017 کی شروعات

Urdu News

نئی دہلی، ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کئے جانے کے بعد سوچھ بھارت مشن اپنے تیسرے سال میں داخل ہو رہا ہے، پینے کے پانی اور حفظان صحت کی وزارت نے آج تیسرے فریق کی طرف سے جائزہ لے کر تصدیقی رپورٹ دینے کے پروگرام کا آغاز کیا، جس میں دیہی ہندوستان میں اس مشن کی طرف سے کئے گئے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دیہی صفائی ستھرائی کے موجودہ پروگرام کا تیسرے فریق کے ذریعے جائزہ لیا ہے۔ اسے سوچھ سرویکشن گرامین 2017 کا نام دیا گیا ہے۔

سوچھ سرویکشن گرامین 2017 کے تحت کیو سی آئی نے 4626 گاؤوں کے 1.4 لاکھ دیہی مکانوں کا جائزہ لیااور یہ پایا کہ 62.45 فیصد لوگ اجابت خانے استعمال کرتے ہیں۔ جائزے کے وقت یعنی مئی جون 2017 میں سوچھ بھار ت مشن (گرامین)نےیہ فیصد 63.73 بتایا تھا۔جائزے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 91.29 فیصدجن لوگوں کی اجابت خانوں تک رسائی ہے وہ انہیں استعمال کرتے ہیں۔ سوچھ سرویکشن گرامین 2017 رپورٹ نئی دہلی میں پینے کے پانی اور حفظان صحت کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے اور سیکریٹری جناب پرمیشورن ایر نے ایک پریس کانفرنس میں جاری کی۔

پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا گیا کہ صفائی ستھرائی اور ٹھوس رقیق کچڑے کے انتظام (ایس ایل ڈبلیو ایم) کے معاملے میں ریاستوں اور اضلاع کی حوصلہ افزائی کے لیے ایم ڈی ڈبیلو ایس ہندوستان میں تمام اضلاع کی درجہ بندی کا کام شروع کرے گا۔ یہ درجہ بندی سہ ماہی بنیاد پر ایس بی ایم-جی آئی ایم آئی ایس کو فراہم معلومات کی بنیاد پر کی جائے گی۔اس میں کارکردگی پائیداری اور شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا اور پہلی درجہ بندی کا اعلان 2 اکتوبر 2017 کو جولائی سے ستمبر 2017 کی سہ ماہی کے لئے کیا جائے گا۔اضلاع کے مابین صحت مند مقابلہ آرائی کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں انعامات دیئے جائیں گے، جو سہ ماہی بنیاد پر درجہ بندی پر مبنی ہوں گے۔

کل نمبر(100)=کارکردگی کے (50)+پائیداری کے (25)+شفافیت کے (25) اس کے علاوہ گندگی سے آزادی کے وزیر اعظم کے نعرے کے جواب میں جناب تومر نے اعلان کیا کہ سوچھ بھارت مشن (گرامین)70ویں یوم آزادی سے پہلے ایک ہفتہ منائے گا ،جس کا نام ہوگا ‘‘ کھلے میں شوچ سے آزادی، ہفتہ’’

جناب تومر نے یہ اعلان بھی کیا کہ سوچھ بھارت مشن کے تین سال مکمل ہونے کے سلسلے میں ایم ڈی ڈبلیو ایس 25 ستمبر سے 2 اکتوبر2017 کے دوران پورے ملک میں صفائی ستھرائی کے مختلف پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔اس ہفتے کے دوران قومی سوچھتا ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ یہ ایوارڈز زمینی سطح کے سوچھتا علمبرداروں ، ضلع افسروں ، بہترین پکھواڑہ وزارتوں ، وزارتوں کی طرف سے بہترین کارکردگی ،سوچھتا ایکشن پلان کے لئے پی ایس یو کے افراد کو دیئے جائیں گے۔

سوچھ بھارت مشن گرامین کی شروعات کے بعد سے 4.54 کروڑ مکانوں میں اجابت خانے تعمیر کئے جاچکے ہیں۔2 لاکھ 20 ہزار 104 گاؤوں، 160 اضلاع اور 5 ریاستوں کو کھلے میں قضائے حاجت سے آزاد قرار دیا جاچکا ہے۔اکتوبر2016 میں حفظان صحت کا فیصد 39 تھا جو اگست 2017 میں بڑھ کر 66 ہوگیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More