40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت اور عالمی بینک نے آسام ایگری بزنس اور دیہی تبدیلی پروجیکٹ کے لئے 200 ملین امریکی ڈالر کے قرض پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند اور عالمی بینک نے آج یہاں آسام ایگری بزنس اور دیہی تبدیلی پرو جیکٹ کے لئے 200 ملین امریکی  ڈالرکے قرض کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

یہ پرو جیکٹ،آسام کی ریا ستی حکومت کو زرعی بزنس میں سر ما یہ کا ری میں سہو لت بہم پہنچا نے ، زرعی پیدا واریت میں اضافہ اور منڈی تک رسائی نیز چھوٹے کسانوں کو بار بار سیلاب اور سوکھےکی صورت حال میں فصلوں کی پیدا وار کر نے میں سہولت فرا ہم کرے گا۔

پرو جیکٹ کے معا ہدے پر حکومت ہند کی جا نب سے وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کے جوا ئنٹ سکریٹری جناب سمیر کمار کھرے ، حکومت آسام کی جا نب سے وہاں کے  محکمہ خزانہ کے پرنسپل سکریٹری جناب روی کو ٹا اور عالمی بینک کی جا نب سے ورلڈ بینک انڈیا کے آپریشنس منیجر جناب ہا شم عبدو نے دستخط کئے ہیں ۔ معا ہدے پر دستخط کے بعد وزارت خزانہ کےمحکمہ اقتصادی امور کے جوائنٹ سکریٹری نے کہا کہ آسام نےمنجملہ دیگر باتوں کے ساتھ تجارت ، زرعی ما رکیٹنگ اور ما ہی پر وری سے متعلق متعدد قانونی ضابطوں کو آسان بنا یا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ پروجیکٹ سے کا شت کا ری کے نظا م کو مستحکم کر کے زرعی پیداواریت میں اضافے ، زرعی صنعتوں کے فروغ کے لئے پرائیوٹ شعبے کی سرما یہ کا ری میں اضافے کے لئے ریا ست کومدد ملے گی اور اس کے نتیجے میں ریا ست میں نو جوانوں کے لئے روزگار کے بہتر مواقع پیدا ہو ں گے ۔

پروجیکٹ پر آسام کے 16 سے زائد اضلاع میں عمل درآمد ہو گا ۔ اس سے 5 لا کھ سے زائد کسا نوں کو برا ہ راست فا ئدہ پہنچے گا ۔ پروجیکٹ کی سر گرمیوں میں کم از کم 30 فیصد خواتین کی شراکت متوقع ہے ۔ خواتین پر مبنی صنعتوں پر خصوصی توجہ مر کوز کی جائے گی اور زراعت کی پیدا وار کر نے والے اداروں کی فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی شرا کت پر بھی توجہ مرکوز کی جا ئے گی۔

اس موقع پر عالمی بینک  کے آپریشن منیجر جناب ہاشم عبدو نے کہا کہ حکومت آسام کا ارادہ ریاست میں کسانوں کی آمدنی دو گنی کر نی اور زرعی شعبے کو ترقی اور اقتصادی ترقی کے مستقل ذریعہ میں تبدیلی لا نے کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ، زراعت پر مبنی دیہی تبدیلی میں ریا ست کے بڑے خواب کے شرمندہ تعبیر کے مرکزی عنصر کے طور پر کا م کر ے گا ۔

بعض برا دریوں کے لئے پیدا وار پر مبنی جغرا فیا ئی کلسٹر سازی پر توجہ مرکوز کر نے سے زرعی صنعتوں کو موجودہ اور مستقبل کے مواقع کا فا ئدہ حاصل کر نے میں مدد ملے گی  جسے وہ تنہا حاصل نہیں کر سکتے ۔ کلسٹر طریقہ عمل سےان پیداوار کے مسا بقتی  فوائد میں اضافے کی  کوششیں دوگنی کر نے ، تعاون باہمی کے استعمال اور وسائل کے استعمال کی سہو لت ہو گی ۔ اس کے ساتھ ہی بہتر پیداوار کو پیش کر نے یا قبل سے غیر احاطہ شدہ منڈیوں میں داخلے میں حائل خطرات کو کم کر نے میں مدد ملے گی ۔ کا میاب کلسٹر تمام اہم زرعی پیداوارکے لئے جدت طرازی اور بہترین طریقہ عمل بھی اپنا ئیں گے ۔

سینئر زرعی ما ہر اورپروجیکٹ کے لئے  عالمی بینک کی ٹیم کے رہنما جناب منی ونّن پتھی  نے کہا کہ پرو جیکٹ کے قدر و قیمت میں اضافہ اور امداد شدہ پیدا واری نظام پر مبنی زرعی ما رکیٹ میں مسا بقت کو بڑھا نے میں اہم کر دار ادا کرنے کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا، پا لیسی اصلاحات ، پرا ئیوٹ اور سرکا ری شعبے کے درمیان بات چیت اور آسام کے زرعی تجارتی معا شی نظام میں وسیع نجی شعبہ کی ترقی کو محرک بنا کر ہی کیا جا سکے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے دوسرے اہم عنصر ،پیداوار پر مبنی منڈی کا فروغ ہو گا جس سے آب و ہوا کی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹا جا سکتا ہے ۔ آسام کا زرعی شعبہ موسم کی خرابی کا بار بار شکا ر ہو تا ہے اور یہاں بار بار سیلا ب اور سوکھے کی صورت حال پیدا ہو تی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں دھا ن کی پیدا وار کر نے والے 50 فیصد سے زیا دہ علا قے سیلاب میں ڈوب گئے یا سو کھے کی نظر ہو گئے ہیں ۔پیدا وار ی نظام پر مبنی مارکیٹ سے تیزی سے بدلتی منڈی کو فا ئدہ ہو گا اور ان فصلوں کو بازار میں پیش کر نے میں مدد ملے گی جو آب و ہوا کی تبدیلی کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ان سے کسان کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور خطرات کو کم کیا جا سکے گا ۔

 بین الاقوامی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی (آئی بی آر ڈی)سے حاصل کیا جا نے والے 200 ملین ڈالر کے قرض کی ادائیگی کے لئے 7 سال کی مدت کی چھوٹ  ہوگی اور اسے ساڑھے 16 سال میں ادا کرنا ہو گا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More