40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک میں زرعی تحقیق و تعلیم کا وسیع نیٹ ورک بنا نے کی کو شش

A vast network of agricultural research & education thrives in the country under the leadership of ICAR Shri Radha Mohan Singh
Urdu News

نئی دہلی،  انڈین کو نسل آف اگری کلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) نےزرعی معلو ما  ت کے نظم کے تعلق سے ایک خاکہ تیار کر نے کی غرض سے  27،28  ستمبر 2017 کوپہلی بار قومی سطح کے ورک شاپ کا انعقاد کیا ۔ زراعت اور کسا نوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب را دھا مو ہن سنگھ نے ورک شا پ سے خطاب کیا ۔ اس ورک شا پ میں پورے ملک سے 300 سے زائد زرعی سا ئنسدانوں اور اطلا عاتی ٹیکنا لو جی کے ما ہرین نے شرکت کی ۔

جناب سنگھ نے کہا کہ ملک کی 58 فیصد آبادی اپنے ذریعہ معاش کے لئے اب بھی زراعت پر انحصار کر تی ہے ۔ بلا امتیاز صنعتی اور خدمات کے شعبوں کی ترقی کے با وجود زرعی شعبہ اب بھی سب سے بڑا آجر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں چھوٹے کسانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ روا یتی کا شت کا ری اور کم پیدا واریت کی وجہ سے کسا ن کڑی محنت کے با وجود زیا دہ پیداور حاصل کر نے میں نا کا م رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جدید اور سا ئنسی زرعی نظام سے متعلق معلومات کے فقدان کی وجہ سے پورے ملک میں زراعت کی ایسی حالت ہے ۔

مرکزی وزیر نے بتا یا کہ آئی سی اے آر کی قیا دت میں پو رے ملک میں زرعی تحقیق و تعلیم کا وسیع نیٹ ورک قائم کر نے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔اس کے تحت 102 سے زائد زرعی تحقیقی ادا رے ، 73 مرکزی اور ریا ستی زرعی یو نیورسٹیاں اور 690 سے زائد کرشی وگیان کیندر کا م کر رہے ہیں ۔ اور زرعی تکنیک تیار کر نے ، فصلوں کی زیادہ پیداوار ، مویشیوں کے فروغ اور دوسری سر گرمیوں کے لئے تحقیق کی جا رہی ہے ۔یہ نیٹ ورک لگا تار مفید معلومات با ہم پہنچا رہے ہیں پھر بھی معلومات کی ترویج سے متعلق غیر موثر میکینزم کی وجہ سے کسان پر مبنی تحقیق کے زیا دہ تر فوا ئد بہت چھوٹے کسا نوں تک پہنچنے کے لئے کا فی وقت لیتے ہیں ۔

جناب سنگھ نے کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران حکومت نے کم سے کم وقت کے اندر کسانوں تک جدید معلوماتی ٹیکنا لو جی کی مدد سے ایسی مفید معلومات پہنچانے کے لئے متعدد اقدا مات کئے ہیں ۔ان اقداما ت میں کسانوں کے پورٹل ، کسا ن کا ل سینٹر ، فصل بیمہ پورٹل ،رائس ایکسپورٹ ایپ ، پسا کرشی ایپ ، ایگرو کلکٹ کرشی گیان ایپ ، ای –نام پورٹل وغیرہ شا مل ہیں ۔

آئی سی اے آر ڈائرکٹر آف نا لج منیجمنٹ ان ایگری کلچر کے ذریعہ نئی دہلی کے پسا میں دو روزہ ورک شا پ کا انعقاد کیا گیا ۔ ور ک شاپ کو 4 اجلا سوں میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں سا ئنسداں اور آ ئی ٹی ما ہرین زرعی معلومات کے نظم کی موجودہ صورت حال ، اعلیٰ زرعی منا فع کے لئے ڈاٹا منیجمٹ اور معلومات کا ذخیرہ اور معلومات کے نظم میں میڈیا کے کر دار جیسے موضوعات پر تبا دلہ خیال کیا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More