28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قرضے سے متاثر ہ کسانوں کے لئے خصوصی پیکیج

Urdu News

نئی دہلی،۔حکومت نے قرضے سے متاثرہ کسانوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کئے ہیں۔

کسانوں کو 7 فیصد سالانہ کی کم شرح سود پر زرعی قرضے فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے محکمہ زراعت تعاون اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمے کے ذریعے3 لاکھ روپے تک کے مختصر مدت کے زرعی قرضوں کے لئے سود میں کمی کی ایک اسکیم شروع کی ہے۔اس اسکیم کے تحت ان کسانوں کو جو اپنے قلیل مدتی زرعی قرضے وقت پر ادا کردیتے ہیں سود میں 3 فیصد کی مزید رعایت دی جاتی ہے۔ اس طرح ایسے کسانوں کےلئے موثر شرح سود 4 فیصد رہ جاتی ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) نے قرضہ دینے والے اداروں کے لئے راحتی امداد فراہم کرنے کے لئے ہدایات جاری کی ہے۔یہ راحتی اقدامات ایسے علاقوں کے لئے جو خشک سالی سمیت قدرتی آفات سے متاثر ہیں، اس کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں قرضے فراہم کئے جائیں گے اور ان کے موجودہ قرضوں کو دوبارہ مرتب کیا جائے گا۔ پہلے 50 فیصد نقصان کی صورت میں قرضوں کو دوبارہ مرتب کیا جاتا تھا، جو اب کم کرکے 33 فیصد فصلوں کے نقصان کے لئے دوبارہ مرتب کئے جائیں گے۔قومی سانحات کے انتظام سے متعلق فریم ورک کے تحت ایسا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آر بی آئی کی طرف سے جاری کئے گئے ترجیحی سیکٹر کے قرضہ دینے کے رہنما خطوط کے مطابق جو کسان پریشانی کے باعث غیر ادارہ جاتی قرضہ دینے والوں کو اپنے قرضے واپس نہیں کرپائے وہ بھی ترجیحی سیکٹر کے تحت فائدہ اٹھانے کے مجاز ہوں گے۔
پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی)کے تحت قدرتی آفات کی صورت میں کسانوں کے لئے فصلوں کے بیمے کی جامع اسکیم فراہم کی جاتی ہے۔اس طرح کسانوں کو ان کی فصلوں کے نقصان کے لئے جو قدرتی آفات کی وجہ سے پہنچتا ہے مالی امداد مل جاتی ہے اور ان کی آمدنی میں مضبوطی آتی ہے، تاکہ وہ کھیتی باڑی کا کام جاری رکھ سکیں۔ اس طرح جدید طرز کی اور ماڈرن زراعتی تدابیر اختیار کرنے لئے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
زراعت کے فروغ اور ملک کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے زرعی تعاون اور کسانوں کی فلاح و بہبود کا محکمہ(ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو) مختلف مرکزی سیکٹر کی اسکیموں اور مرکزی نگرانی والی اسکیموں پر عمل کر رہا ہے، جن میں مندرجہ ذیل اسکیمیں شامل ہیں:
1 راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا(آر کے وی وائی)

2 نیشنل فوڈ سیکورٹی مشن(این ایف ایس ایم)

3 نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ(ای-نیم)

4 نیشنل مشن فار سسٹینبل ایگریکلچر(ین ایم ایس اے)

نوٹ بندی کے بعد حکومت نے امداد باہمی سیکٹر میں کسانوں کو راحت فراہم کرنے کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کئے ہیں:
ایسے کسانوں کے لئے جن کے فصلوں کے قرضے کے بقایاجات یکم نومبر 2016 سے 31 دسمبر2016 تک قابل ادائیگی تھے، انہیں فوری ادائیگی کے لئے 3 فیصد کے حساب سے 60 دن کا فاضل وقت دیا گیا۔ بشرطیکہ یہ کسان ادائیگی کے اپنے وقت کے 60دن کے اندر اندر قرضہ واپس کردیں۔
کوآپریٹیو بینکوں سے یکم اپریل 2016 سے 30ستمبر 2016 تک لئے گئے تمام قلیل مدتی فصلوں کے قرضوں پر دو مہینے یعنی نومبر اور دسمبر2016 کے سود کی ادائیگی کی معافی اور اس رقم کو متعلقہ کسانوں کے کھاتوں میں جمع کرنا۔
زراعت اور دیہی ترقیات کے قومی بینک نبارڈ نے مارکیٹ سے موجودہ ریٹ پر 17880.78 کروڑ کا قرضہ اٹھایا اور اسے کوآپریٹیو بینکوں کو 16-2017 کے دوران ری فایئننس کے لئے4.5 فیصد کے حساب سے قرض کے طور پر دے دیا۔
یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں خزانے دفاع اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More