36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سرکاری اسپتالوں میں بدنظمی

Urdu News

نئی دہلی، صحت و کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونیکمار چوبے نے  اپنے ایک تحریری جواب میں آج  لوک سبھا کو بتایا کہ   جہاں تک  مرکزی حکومت کے اسپتال یعنی صفدر جنگ اسپتال، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال اور لیڈی ہارڈنگ   میڈیکل کالج   اور متعلقہ اسپتال کا تعلق ہے تو   یہ اسپتال   جنرل مالی ضابطہ  (جی ایف آر) 2017  اور حکومت ہند کے رہنما خطوط  کے مطابق   کھلے ٹینڈر کے ذریعہ ادوایہ اور آلات کی خریداری کرتے ہیں۔

  جہاں تک  تین سرکاری اسپتالوں یعنی   صفدر جنگ اسپتال، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال اور لیڈی ہارڈنگ   میڈیکل کالج   اور متعلقہ اسپتال کا تعلق ہے تو   ان اسپتالوں میں   بدنظمی  اورناقص معیار کی   ادویہ،  انجکشن  اور کنولاس   کی زیادہ شرح پر خریداری   کے   قائم شدہ طریقہ  کار اور رہنما خطوط کی خلاف ورزی  سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں ہے۔

تاہم   ان اسپتالوں میں بدعنوانی   کی حوصلہ شکنی کے لئے     درج ذیل احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں:

1۔ خریداری ، جی آر ایف کے مطابق کی جاتی ہے۔

2۔متعلقہ اسپتال  کی تشکیل کردہ  کمیٹی کے ذریعہ    آنے والی اشیا کی جانچ کی جاتی ہے۔

3۔ادویہ  کی تجربہ گاہ سے متعلق رپورٹ پابندی کی  بنیاد پر  لی جاتی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More