23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک میں تیار کردہ برج کور آف انجینئرس میں شامل

Urdu News

نئی دہلی: دفاعی ساز و سامان کو ملک میں تیار کرنے کی ایک اور  مثال پیش کرتے ہوئے  پانچ میٹر  مختصر لمبائی والے برج (پُل) کو  آج تالے گاؤں میں واقع  لارسن اینڈ ٹیوبرو لمیٹڈ کی فیکٹری میں ایک منعقد ایک تقریب میں باضابطہ  طور پر  بھارتی فوج  کو سونپا گیا۔ یہ برج  کور آف انجینئرس  اور  پونے میں  ڈی آر ڈی او کی  تحقیق  و ترقی کی لیبارٹری  کے درمیان قریبی  تال میل کے نتیجے میں ملک میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔  اس برج  کو ، جسے لارسن اینڈ ٹیوبرو لمیٹڈ نے تیار کیا ہے ،  مقرر ہ وقت سے تین ماہ پہلے  ہی  فوج کو سونپ دیا گیا ہے۔ اس کو تیار کرنے میں شامل  سبھی فریقوں نے  حکومت کی  میک ان انڈیا پہل کی مناسبت سے  پوری  کوشش کے ساتھ  یہ برج  تیار کیا ہے ، جس سے  ہماری دفاعی ضروریات  کو  خود پورا کرنے کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

یہ برج  تیزی کے ساتھ پل تیار کرنے کی ہماری فوج کی  ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بہت اہم ہے۔ یہ برج  کور آف انجینئرس کے ذریعے تیار کئے جانے والے مختلف پروجیکٹوں میں سے ایک ہے، جس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے اور  اسے  جلد ہی  کور آف انجینئرس کے یونٹوں میں  شامل کردیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More