40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

معزور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ کی جانب سے کل فریدا آباد میں کوچلیئر امپلانٹ بیداری پروگرام

Urdu News

نئیدہلی؛ سماجی اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معزور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی اور سرودے اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے اشتراک سے کل 6 مئی 2018 کو فریدا آباد کے سیکٹر 12 میں واقع ہوڈا کنونشن سینٹر میں کوچلیئر امپلانٹ بیداری پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب کرشن پال مذکورہ پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس تقریب کو سور سواگتم نام دیا گیا ہے جو محکمہ کے اے ڈی آئی بی اسکیم کے تحت کوچلیئر امپلانٹ پروگرام کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

ڈی پی بی ڈبلیو کی سکریٹری محترمہ شکشلا ڈولی گیملن، این آئی ایچ ایچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشوک کمار سنہا، (دویانگ جن) کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر پربودھ سنگھ، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی (ہریانہ) کے جنرل سکریٹری جناب ڈی آر شرما، سروودے اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر راکیش گپتا سرودے اسپتال کے ای این ٹی اور کوچلیئر امپلانٹ سینٹر کے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر روی بھاٹیہ  اس موقع پر موجود رہیں گے۔

کوچلیئر امپلانٹ دونوں کانوں کی سماعت سے محروم بچوں کو مدد پہنچانے کی جدید ٹکنالوجی ہے۔ قوت سماعت کی محرومی کے باعث وہ بولنے کے قابل نہیں ہوتے ہیں۔ کوچلیئر امپلانٹ سے ایسے بچوں کو ایک کان میں معمول کی سماعت فراہم ہوتی ہے اور آپریشن کے بعد وہ بولنے کے قابل بھی ہو جاتے ہیں۔ کوچلیئر امپلانٹ مہنگا ہوتا ہے اور اس کا خرچ ہر کوئی برداشت نہیں کر سکتا۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ایسے غریب لوگوں کو جدید ٹکنالوجی کا فائدہ پہنچا رہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More