37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مارشل ارجن سنگھ میموریل آل انڈیا ہاکی ٹورنامنٹ

Urdu News

نئیدہلی؛ ہندستانی فضائیہ کے مارشل آنجہانی ارجن سنگھ ڈی ایف سی فضائیہ کے پہلے اور واحد فائیو اسٹار رینک کے افسر تھے اور وہ ہاکی کے بہت بڑے عاشق تھے۔ ہندوستانی فضائیہ کے ارجن سنگھ فضائیہ کے جوانوں کے لیے ہمیشہ ایک تحریک رہے ہیں۔ انہوں نے جنگ کے میدان میں ہی نہیں بلکہ کھیل کی سرگرمیوں میں بھی قیادت کی ہے۔ پہلے مارشل ارجن سنگھ میموریل آل انڈیا ہاکی ٹورنامنٹ ایئر فورس اسپورٹس کنٹرول بورڈ نئی دلی کی جانب سے عظیم فوجی کے اعزاز میں  منعقد کیا جا رہا ہے۔

ہاکی کے بارے میں بیداری پیدا کرنےاور اس کی اہمیت کو بحال کرنے کی غرض سے 16 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 7 سے 12 مئی 2018 کے درمیان چنڈی گڑھ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ میچ 3 بیس ریپئر ڈیپو (ہندوستانی فضائیہ) اور  چنڈی گڑھ کے سیکٹر 12 ایسٹرا ٹرف ہاکی گراؤنڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ ہندوستانی فضایہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بی ایس دھنووا پی وی ایس ایم، ای وی ایس ایم، وائی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی 12 مئی 2018 کو منعقد ہونے والے فائنل میچ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More