38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی کابینہ نے ہومیوپیتھی سے متعلق قومی کمیشن (این سی ایچ) قائم کرنے کے بل 2018 کو اپنی منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ہومیوپیتھی سے متعلق قومی کمیشن بل 2018 کے مسودے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس کا مقصد ایک نئے ادارہ کے ساتھ موجودہ ریگولیٹر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی (سی سی ایچ) کی جگہ لینا ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس مسودہ بل میں تین حود مختار بورڈ کے ساتھ ایک قومی کمیشن قائم کرنے کی تجویز ہے جس کو ہومیوپیتھی ایجوکیشن بورڈ کے ذریعہ ہومیوپیتھی کی مکمل تعلیم فراہم کرنے کا اختیار ہوگا۔ علاوہ ازیں ہومیوپیتھی کے تعلیمی اداروں کے جائزے اور اجازت نامہ دینے کے لئے جائزے اور درجہ بندی سے متعلق بورڈ ہوگا۔ مزید برآں ہومیوپیتھی کے پریکشنروں کے اندراج اور اخلاقیات سے متعلق بورڈ ہوگا تاکہ قومی رجسٹر کی دیکھ ریکھ کی جاسکے اور ہومیوپیتھی سے متعلق قومی ادارہ کے تحت پریکٹس کرنے سے متعلق دیگر امور پر نظر رکھی جاسکے۔

اس مسودہ بل میں ایک مشترکہ داخلہ امتحان اور ایگزٹ امتحان کی بھی تجویز ہے۔ تمام گریجویٹس کو پریکٹس لائسنس حاصل کرنے کے لئے اس امتحان کو پاس کرنا ہوگا۔ مزید برآں اساتذہ کی اہلیت سے متعلق ایک امتحان کے انعقاد کی بھی تجویز ہے تاکہ اساتذہ کی تقرری اور ترقی سے قبل ان کے معیار کو جانچا اور پرکھا جاسکے۔

اس مسودہ بل کا مقصد ایلوپیتھی نظام ادویہ کے لئے نیشنل میڈیکل کمیشن قائم کرنے کی تجویز کی طرز پر ہومیوپیتھی کی طبی تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کرنا ہے۔ سینٹرل کونسل فار ہومیوپیتھی (سی سی ایچ) کو اس سے قبل ایک آرڈیننس کے ذریعہ بورڈ آف گورنرس اور بعد ازاں ایکٹ میں ترمیم کے ذریعہ ختم کردیاگیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More