32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایمس اسپتال میں مفت تشخیصی سہولیات

Urdu News

نئی دہلی، ایمس اسپتال میں ایمرجنسی شعبے میں آنے والے تمام مریضوں کو کرسٹیلائڈ سمیت زندگی بچانے والی  اور ایمرجنسی ادویات کے ساتھ ساتھ تمام جانچ  اور تشخیصی عمل  مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ جہاں تک اسپتال میں داخل مریضوں کا تعلق ہے،  بی پی ایل مریضوں کو ، جتنے عرصے وہ اسپتال میں داخل رہتے ہیں ، تمام ادویات  اور سرجری میں کام آنے والی اشیاء مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

ایسے غریب مریضوں کو  بھی ، جن کے پاس بی پی ایل کارڈ نہیں ہے ،  علاج کرنے والے ڈاکٹر  کی سفارش  اور میڈیکل سوشل سروس افسر  کی ایما پر  تمام ادویات  اور  سرجری میں کام آنے والی  اشیاء  ، جو ان کے علاج کے لئے ضروری ہیں ، مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

 آیوش مان بھارت  ، پی ایم – جے اے وائی  (پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا)  کے تحت  منظور شدہ پیکج کے مطابق  اہل مریضوں کو  تمام تشخیصی  اور  تھیرا پیٹک سہولیات  فراہم کی جارہی ہیں۔

صحت اور خاندانہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے یہ بات آج  لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتائی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More