27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بھارت کی فزیشئن کی ایسوسی ایشن کیاے پی آئی کی 76ویں سالانہ کانفرنس سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، شمال مشرقی خطے کی ترقی ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آتم نربھر بھارت میں بھارتی فیزیشئنز کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ کووڈ عالمی وبا کی وجہ سے خراب حالات نے  بھی ایک موقع دیا ہے اور بھارت کی طبی برادری نے دنیا کے سامنے یہ ثابت کرنے کے لیے اس موقعے کا استعمال کیا ہے کہ بھارت نہ صرف خود کفیل ہو سکتا ہے بلکہ دیگر ملکوں کو بھی انحصار فراہم کرتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوان فیزیشیئنز خاص طور پر نوجوان ریزیڈینٹ ڈاکٹرس کے لیے تعریفی کلمات کہے، جنہوں نے کورونا جانبازوں کے طور پر امتیازی کام کر کے تعریف حاصل کی اور بھارت کو اچھے برے حالات میں ایک کامیاب ملک بننے میں مدد کی، جب بہت سے کم آبادی والے ملک عالمی وبا کے چیلنجوں سے نمٹ رہے تھے ۔ بھارت ،  وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں  دنیا کے ان پہلے ملکوں میں سے ایک ہے جنہوں نے کووڈ ویکسین تیار کیا ہے  اور اب یہ اس ویکسین کو دیگر ملکوں کو بھی فراہم کر رہا ہے۔

بھارت کے فیزیشیئنز کی ایسوسی ایشن کی 76 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  جو عالمی وبا کی مجبوریوں کے سبب اس سال ورچوئل طریقے سے منعقد کی جا رہی ہے ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جو اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے یاد کیا کہ انہوں نے پہلی اے پی آئی کانفرنس میں شرکت کی تھی وہ کاٹھ مانڈو میں بھارت کے فیزیشئنز کی ایسوسی ایشن کی 38 ویں سالانہ کانفرنس تھی اور اس کے بعد وہ 2014سے کسی بھی اے پی آئی کانفرنس سے اس وقت غیر حاضر نہیں رہے جب تک کہ انہیں کوئی اور انتہائی ضروری سرکاری کام نہیں ہوا۔  انہوں نے یہ بھی یاد کیا کہ انہیں دوا کی اے پی آئی ٹیکسٹ بک میں ایک باب میں تعاون دیتے ہوئے ہر سال لگاتار  موقع دیا گیا۔ اس ٹیکسٹ بک کی  دوا کے شعبے کی مختلف قداور شخصیتیں وقتاً فوقتاً ادارت کرتی رہی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کئی برسوں میں اے پی آئی کی عمر میں اضافہ ہوا ہے اور ہماری کئی نسلیں بھی بڑی ہو گئی ہیں لیکن انہیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہم میں سے زیادہ تر نے جو اے پی آئی میں سرگرم رہے ہیں اور سنجیدگی سے اپنی وراثت کو برقرار رکھنے کے لیے بہتر سے بہتر کارکردگی انجام دی ہے۔

اس سال کی اے پی آئی کانفرنس کے موضوع ’’ذہنوں کو سرگرم کرنا : دواؤں کو تقویت بخشنا‘‘ کے موضوع کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کی یہ موضوع بروقت ہے، جب یہ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فزیشئنز نے دنیا کو بغیر جسمانی طور پر سرگرم ہوئے ذہنوں کو سرگرم کرنے اور کبھی کبھی ورچوئل طریقے سے اور کبھی غیر ورچوئل طریقے سے اصل وائرس سے لڑنے کا فن سکھایا ہے۔

ڈاکٹر ایس ایم ساپٹ نیکر اور ڈاکٹر وائی پی مُنجال اس موقعے پر مہمانان خصوصی تھے۔ اس موقعے پر جن دیگر شخصیتوں نے اظہار خیال کیا وہ تھیں آرگنائزر چیئرمین ڈاکٹر سدھارتھ این شاہ اور آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر ششانک آر جوشی، جوائنٹ آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر انگم وہرا نے شکریے کی تحریک پیش کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More