29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نتن گڈکری نے کانپور اور بٹھور میں 20 گھاٹوں کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، آبی وسائل ،دریاؤں کی ترقی  و گنگا احیا ، جہاز رانی ، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے  مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  آج کانپور اور بٹھور میں دریائے گنگا کےکنارے 20 نو تعمیر شدہ/باز یاب  کرائے گئے   گھاٹوں کا افتتاح کیا۔

وزیر موصوف نے  کانپور میں  سب سے زیادہ  آلودگی  پھیلانے والی  دو جگہوں  جاجمئو  اورسیسا مئو میں  آلودگی کو قابو کرنے والے   پلانٹ لگانے کا اعلان کیا۔ جناب گڈکری نے   اعلان کیا کہ   جاجمئو کے لئے  20 ایم ایل ڈی  کامن ایفلواینٹ  ٹریٹمنٹ پلانٹ (سی ای ٹی پی) کے قیام کو منظوری دی گئی ہے  جس پر  پہلے مرحلے میں  تقریباً 554 کروڑ روپے  خرچ ہوں گے۔    اس پلانٹ میں  دباغت خانوں (ٹینریز) سے ہونے والی آلودگی  کو  صاف کیا جائے۔  انہوں نے  یہ اعلان بھی کیا کہ    اس سال   اکتوبر تک  سیسہ مئو نالے   کی  ٹیپنگ کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔   اس مالے  کا 140 ایم ایل ڈی سیویج  پہلے   ٹریٹ کئے بغیر  گنگا میں  گرتا تھا۔ اس میں سے 80 ایم ایل  ڈی سیویج کو   پنگاون  ایس ٹی پی    کی طرف  موڑ دیا گیا ہے۔   باقی  کے ڈائیورزن کا  کام  اس سال  اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا۔  کانپور کی چندر شیکھر آزاد یونیورسٹی میں  منعقدہ  ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ     ان کی وزارت   گنگا  اور  اس کی معاون ندیوں  کو  مکمل طور پر  صاف کرنے کے تئیں   پابند عہد ہے اور اس کام کے لئے فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ویسٹ سے ویلتھ   یعنی کچرا سے  دولت پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ    کے کانپور   میں سیویج سے  نکلنے والی  میتھین کا استعمال   بائیو –سی این جی کی تیاری کے لئے کیا جاسکتا ہے جس سے   شہر میں   چلنے والی گاڑیاں   چلائی جاسکتی ہیں۔   اترپردیش کے وزیراعلی جناب یوگی ادتیہ ناتھ ،  پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی  مرکزی وزیر    محترمہ   اوما بھارتی ، آبی وسائل ، دریاؤں کی ترقی اور گنگا احیا کے  وزیر مملکت  ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ  ، کانپور کے   رکن پارلیمنٹ  جناب  مرلی منوہر اور دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔

 آج  جن  20 گھاٹوں کا افتتاح کیا گیا ان میں     گولا گھاٹ، سرسیا گھاٹ، بھیرو گھاٹ،گپتار گھاٹ، کوئلہ گھاٹ،   ماک جین گھاٹ، سدھناتھ گھاٹ،   بھگوت داس گھاٹ، میزیکر گھاٹ،   پرمات گھاٹ،   بھیرو گھاٹ،  چپر گھاٹ،   مہیلا او ر تلی رام گھاٹ ، پانڈو گھاٹ،  پاتھر گھاٹ،  پنچلا میشور  گھاٹ،  سیتا گھاٹ  ، بھرت گھاٹ،  کوشلیا گھاٹ اور  توتا گھاٹ  شامل ہیں۔ چار گھاٹوں اور تین  شمشان گھاٹوں کی تعمیر جاری ہے اور ان کا بھی افتتاح جلد کیا جائے گا۔

کانپور میں  نمامی گنگے پروجیکٹ   

صاف ستھر ی گنگا سے متعلق قومی مشن  (این ایم سی جی)  نے   کانپور زون کے لئے   2192 کروڑ  روپے  کے  دس پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔  جن میں   کانپور  ٹاؤن ،  اناؤ ، شکلا گنج  اور  بٹھور شامل ہیں۔

صفائی ستھرائی کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کے لئے   گاد  کو ہٹانے اور  کانپور و  بٹھور  زون میں  گھاٹوں  کے  صحیح طریقہ سے رکھ رکھاؤ کے لئے    این ایم سی جی نے حال ہی  میں  6.07 کروڑ روپے کی  تخمینہ لاگت سے  تین برسوں کے لئے  گھاٹوں کی  مستقل صفائی  کے   ایک پروجیکٹ کو  منظوری دی۔  دریا کی سطح کی صفائی کے لئے کانپور میں    تیرتے ہوئے    کچرے کو   ہٹانے کے لئے ایک    ٹریش  اسکمر   پہلے سے ہی تعینات ہے۔

کانپور زون میں   سیویج کی صورتحال :

کانپور ٹاؤن میں   فی الحال  تقریباً375 ایم ایل ڈی   سیویج    پیدا ہوتا ہے جس کے 2035 تک بڑھ کر 460 ایم ایل ڈی  ہوجانے کا امکان ہے۔  کانپور شہر میں  فی الحال 457   ایم ایل ڈی   سیویج ٹریٹمنٹ  صلاحیت ہے۔   اس میں سے جاجمئو میں  205 ایم ایل ڈی  ،  بنگاون  میں  210 ایم ایل ڈی  اور سزاری  میں  42 ایم ایل ڈی  سیویج ٹریمٹنٹ کی صلاحیت موجود ہے۔  جبکہ     بنیا پوروا میں  15 ایم ایل ڈی  سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ  (ایس ٹی پی ) کی  تعمیر   جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ  کانپور شہر میں   سیسہ مئو نالے کو   ڈائیورٹ  کرنے (رخ موڑنے)  کے کام کو  منظوری دی جاچکی ہے جس پر  63.8 کروڑ روپے   خرچ کئے جانے کا   اندازہ ہے۔   اہم بات یہ  ہے کہ 80 ایم ایل ڈی سیویج واٹر  کو بنگاون ایس ٹی وی    میں  ڈائیورٹ  کیا جاچکا ہے اور مکمل   ڈائیورز ن کا کام اکتوبر 2018 تک ہوجائے گا۔

کانپور شہر میں  401 کلو میٹر سیوریج نیٹ ورک بھی تیار کیا جائے گا۔    فی الحال   ہائیبرڈ  این او ای ٹی  موڈ کے تحت  کانپور کے   پنکھا علاقہ میں    30 ایم ایل ڈی  سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کا   ایک نیا پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔  اس کے علاوہ    جاجمئو اور  بنگاون کے موجودہ    ایس ٹی پی   کی  باز یابی کا کام  بھی کیا جارہاہے۔   ان کاموں پر 967.34 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

 اناؤ  ، شکلا گنج  اور بٹھور کے فی الحال بالتریب  13 ایم ایل ڈی، 4 ایم ایل ڈی اور 1.3 ایم ایل ڈی   سیویج   پیدا ہوتا ہے۔  تاہم فی الحال   ان تینوں شہروں میں   کوئی   ایس ٹی پی نہیں  ہے۔  ان شہروں کے لئے  نمامی گنگے پروگرام کے تحت جن پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے   ان  میں    نالوں  کی آئی این ڈی اور بٹھور میں 2 ایم ایل ڈی  کی صلاحیت والے  ایس ٹی پی کی تعمیر شامل ہے۔

نمامی گنگے کے بارے میں :

نمامی گنگے  پروگرام کے تحت فی الحال  مختلف قسم کے   221  پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔   ان پروجیکٹوں میں سیویج انفراسٹرکچر  ، گھاٹوں اور  شمشان گھاٹوں کا فروغ  ، ندیوں کے   سامنے کے   علاقوں کا فروغ ،  دریاؤں کی سطح کی  صفائی  ، ادارہ جاتی ترقی ، حیاتیاتی   تنوع کا تحفظ ،    شجر کاری   اور  دیہی   صفائی ستھرائی سے متعلق پروجیکٹ شامل ہیں جن پر  22238 کروڑ روپے خرچ کئے جانے ہیں۔   ان میں سے  58 پروجیکٹ پایہ تکمیل تک  پہنچ چکے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More