24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر وجے گوئل نے دلی میں آٹھویں سلم دوڑ کو ہری جھنڈی دکھائی

केंद्रीय मंत्री विजय गोयल और बाबुल सुप्रियो ने दिल्ली में आठवीं स्लम दौड़ का शुभारम्भ किया
Urdu News

نئی دہلی۔/جولائی؛ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر جناب وجے گوئل نے آج یہاں بھاری صنعتوں اور پبلک انٹرپرائزیز کے وزیر مملکت جناب بابل سپریو ، رکن پارلیمان رمیش بدھوڑی اور باسکیٹ بال کھلاڑیوں دویا، پرشانتی ، آکانکشا اور پرتیما کے ساتھ آٹھویں یوا دوڑ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ آج کی دوڑ قطب مینار سے شروع ہوکر گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز اسکول مہرولی پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوڑ میں دلی کی کچی بستیوں کے تین ہزار سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔ بابل سپریو نے دوڑ سے پہلے گانا گا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ یہ کوئی معمولی دوڑ نہیں ہے بلکہ ہم ایک تابناک مستقبل کے لیے دوڑ رہے ہیں۔ ایک نئے ہندوستان جہاں ہر ایک نوجوان ملک کی تعمیر کے لیے اپنے ہنر کا استعمال کر رہا ہے۔

جناب بابل سپریو نے وزارت کھیل کے اقدام سلم یوا دوڑ کی ستائش کی اور کہا کہ نوجوان صلاحیت کو بروئے کار لانے کا یہ اختراعی قدم ہے۔

جناب رمیش بدھوڑی نے وزارت کھیل کی پہل کی تعریف کی اور اس دوڑ میں دل سے شرکت کرنے کے لیے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ سنگھ بہنوں نے نوجوانوں سے کھیل کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی درخواست کی اور کھیل اور نوجوانوں کو ہندوستان کی طاقت کا دوستون قرار دیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More