38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا منتری نے ہندوستانی سرحد کی تاریخ لکھے جانے کی منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے ملک کی سرحدوں کی  تاریخ لکھے جانے کا ابتدائی کام شروع کیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں 17ستمبر 2019 کو،رکشا منتری موصوف نے انڈین کاؤنسل آف ہسٹوریکل ریسرچ کی سرکردہ شخصیات،  نہرو میموریل  میوزیم ولائبریری ،  ڈائرکٹوریٹ جنرل آف آرکائیوز  ،وزارت داخلہ، وزارت خارجہ  اور وزارت دفاع کے افسران کے ساتھ ایک  میٹنگ میں  شرکت کی۔ تجویز کیا گیا ہے کہ اس کام میں ہندوستانی سرحدکے وجود میں آنے ، سرحدوں کے تعین اور عدم تعین ، سلامتی دستوں کی خدمات  ، سرحدی علاقوں میں آباد  لوگوں کی خدمات اور نسلی طور سے ان کی حوصلہ افزائی ، ان ثقافت اور تہذیب  اور ان کی زندگی کے سماجی اور اقتصادی پہلوؤں کا احاطہ  کیا جائے۔  یہ منصوبہ  دو برس کی مدت میں مکمل کیا جائیگا۔

اس موقع پر جناب راجناتھ سنگھ نے  ہندوستانی سرحدوں کی تاریخ لکھے جانے پر یہ کہتے ہوئے زور دیا کہ اس سے  عوام الناس کو عام طور سے  اور خاص طور سے افسران کو  سرحدوں اور ان  کے حالات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی رکشامنتری موصوف نے اس کام کے سلسلے میں موصول ہونے والی متعدد تجاویز کا خیرمقدم کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ اس معاملے کے  بنیادی مواد طریقہ کار اور  اس کام کی تکمیل کیلئے مطلوب منصوبہ عمل پر ماہرین سے  مشورہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا  منصوبہ ہے جس کے ذریعے عوام الناس کو  ملک کی سرحدوں اور  ان کے علاقوں میں آباد لوگوں کی زندگی  سے واقفیت باہم کرائی جاسکے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More