22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ کی چیئرمین شپ میں بین ریاستی کونسل قائمہ کمیٹی نے پنچھی کمیشن رپورٹ پر اپنا تبادلۂ خیال مکمل کیا

Urdu News

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ کی سربراہی میں بین ریاستی کونسل (آئی ایس سی ) کی قائمہ کمیٹی نے آج یہاں، پنچھی  کمیشن کی تمام 273 سفارشات پر تبادلۂ خیال کے مشکل کام کو مکمل کر لیا ہے۔ آج کی میٹنگ ،آئی ایس سی کی قائمہ کمیٹی کی 13 ویں میٹنگ تھی۔

اراکین اور شراکت داروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے اپنے افتتاحی کلام میں گزشتہ برس ہوئی آئی ایس سی کی قائم کمیٹی کی پچھلی دو میٹنگوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان میٹنگوں میں پنچھی کمیشن کی رپورٹ کیII سے  V جلدوں میں موجود سفارشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ انہوں نے میٹنگ میں مطلع کیا کہ آج کی میٹنگ میں بقیہ دو جلدوں یعنی جلد VI اور جلد VII ،جس میں کل 88 سفارشات دی گئی ہیں ،گفتگو مرکوز رہے گی۔

 آج کی میٹنگ میں ، قائمہ کمیٹی نے مذکورہ دو جلدوں میں شامل پنچھی کمیٹی کی مختلف سفارشات پر تفصیلی جائزہ لے گی ۔ پنچھی کمیشن رپورٹ  کی جلد VI میں ماحولیات ، پانی ، جنگلات، معدنیات اور بنیادی ڈھانچے جیسے عنوانات کا احاطہ کیا گیا۔ جبکہ جلد VII کا تعلق سماجی معاشی ترقی، سرکاری پالیسیاں اور اچھی حکمرانی جیسے موضوعات سے ہے جن میں  سرکاری پالیسی ، آئینی حکمرنای اور سرکاری انتظامیہ ، سماجی سیاسی ترقی اور اس کا حکمرانی پر اثر ،  لوگوں کی بنیادی ضروریات، ڈائریکٹو پرنسپل اور ریاست کی جوابدہی،مرکزی ترقیاتی اسکیمیں اور وفاقی تعلقات ، ہجرت ، انسانی ترقی اور آئینی حکمرانی کو درپیش چیلنج اور اچھی حکمرانی اور سرکاری خدمات کی فراہمی جیسے عنوانات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

قابل غور ہے کہ پنچھی کمیشن کا قیام 2005 میں عمل میں ؤیا اور اس نے اپنی رپورٹ 2010 میں پیش کی ۔ پنچھی کمیشن کی سفارشات، جو سات جلدوں پر مشتمل ہے ، میں ہندوستان میں مرکز –ریاست تعلقات کی تاریخ؛ مرکز –ریاست رشتوں میں آئینی حکمرنای اور مینجمنٹ؛ مرکزی –ریاست اقتصادی رشتے اور منصوبہ بندی ؛مقامی خودمختار حکمرانی اور غیر مرکزی حکمرانی ،اندرونی سلامتی ، مجرمانہ انصاف اور مرکز-ریاست تعاون؛ ماحولیات ، قدرتی وسائل اور بنیادی ڈھانچہ ؛ اور سماجی معاشی ترقی ، سرکاری پالیسی اور اچھی حکمرانی جیسے موضوعات شامل ہی ۔ ان امور پر بین ریاستی کونسل سیکریٹری ایٹ امیں تجرزیہ کیا گیا۔ رپورٹ کی جلد II میں ‘‘آئیی حکمرانی اور مرکز-ریاست تعلقات کا مینجمنٹ’’ پر قائمہ کمیٹی نے 9 اپریل 2017 کو منعقدہ اپنی  گیارہویں میٹنگ میں غور و خوض کیا تھا جبکہ قائمہ کمیٹی نے پنچھی کمیشن کی رپورٹ کی IV,III اور V جلدوں پر مشتمل 118 سفارشات پر 25 نومبر 2017 کو منعقدہ اپنی بارہویں میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

 آج کی میٹنگ ، 2 گھنٹے سے زیادہ دیر تک تبادلہ خیال کے بعد اختتام پذیر ہوئی ۔ اپنے اختتامی کلمات میں جناب راج ناتھ سنگھ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں آئی ایس سی کی قائمہ کمیٹی نے اپنی سلسلہ وار میٹنگوں کے دوران پنچھی کمیشن رپورٹ کی تمام 273 سفارشات پر غور و خوض اور تبادلہ خیال کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔

قائمہ کمیٹی کی ان سفارشات کو آج کی میٹنگ اور اس سے قبل ہوئی دو میٹنگوں میں حتمی شکل دی گئی ہے اور اسے بین ریاستی کونسل کمیٹی کے سامنے فیصلے کے لئے پیش کیا جائے گا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے مذکورہ رپورٹ پر کامیابی کے ساتھ غور و خوض اور تبادلہ خیال کی تکمیل کے لئے اپنے کابینی ساتھیوں اور ریاستوں کے وزراء کی سرگرم شراکت داری اور تعاون کے لئے شکر گزاری کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی گذشتہ آٹھ برس سے زیر التوا ، پنچھی کمیشن کی رپورٹ پر کام مکمل ہو گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ دس سال کے طویل عرصے کے بعد آئی ایس سی کی میٹنگ 2016 میں منعقد ہوئی تھی ۔ جناب راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں آئ یاسی سی قائمہ کمیٹی اور زونل کونسلرز نے مل کر مرکز-ریاست تعلقات کی ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے رپورٹ کے کام بحال اور مکمل کرنے کے لئے ریگولر میٹنگیں کیں ۔

 آج کی میٹنگ میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں ، جہاز رانی اور آبی وسائل ، دریاؤں کے فروغ اور گنگا کی بحالی کے وزیر جناب نتن گڈکری ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاور چند گہلوت ، قانون اور انصاف اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب روی شنکر پرساد ، وزیر خزانہ اور کارپوریٹ  امور اور ریلوے اور کوئلے کے وزیر جناب پیوش گوئل اور ماحولیات جنگلات اور تبدیلی آب و ہوا کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن ، آئی ایس سی کی قائمہ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ جناب بپلب کمار دیب نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ۔ ریاستی وزراء میں اترپردیش، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، پنجاب اور راجستھان کے وزرا نے میٹنگ میں شرکت کی۔ بین ریاستی کونسل سیکریٹری ایٹ کے افسران کے ساتھ مرکزی وزارتوں ، محکموں اور ریاستی  حکومتوں نے سینئر حکام نے قائمہ کمیٹی کے ممبران کو تبادلہ خیال میں تعاون دینے کے لئے میٹنگ میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More