32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مشن انتودیہ کے تحت پچاس ہزار گرام پنچایتوں کی رینکنگ

Urdu News

 نئی دہلی۔  ریاستی حکومتوں کے ساتھ شراکت کے ساتھ دیہی ترقیات کے محکمہ نے فزیکل بنیادی ڈھانچے، انسانی ترقیات اور معاشی سرگرمیوں کی بنیاد پر 50 ہزار گاؤں کی رینکنگ مکمل کی ہے۔ رینکنگ کی تفصیلات www.missonantyoday.nic.in  پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ 2011 کی مردم شماری کی رو سے سماجی اور معاشی مردم شماری، فزیکل بنیادی ڈھانچے کے پیش نظر مکینوں کی محرومی کے تعلق سے دیگر اعداد و شمار اور دیگر منتخبہ گاؤں کی صورتحال بھی عوامی ڈومین میں موجود ہیں۔ غریبی سے پاک گرام پنچایتوں کی نشاندہی میں اس سے مدد ملتی ہے۔

ترجیحی بنیاد پر فزیکل بنیادی ڈھانچے اور انسانی ترقی سمیت معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی غرض سے تقریباً پانچ ہزار کلسٹروں میں سے پچاس ہزار گرام پنچایتوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ عوامی ادارے مثلاً کرشی وگیان کیندر، ایم ایس ایم ای کلسٹر، ہنر کے فروغ سے متعلق دیگر اداروں کو بھی روزگار میں اضافے اور معاشی سرگرمیوں کے لیے شامل کیا جائے گا تاکہ ان کلسٹروں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More