Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کووڈ-19 کے خلاف ٹیکہ کاری کی دنیا کی سب سے بڑی مہم کی تاریخی شروعات پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے

Urdu News

نئیدہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے تمام سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے کیونکہ قوم  کووڈ -19 کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کی تاریخی شروعات کا نظارہ کر رہی ہے۔

کئی ٹوئٹ پیغامات میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے کورونا کے خلاف لڑائی میں ایک اہم مرحلہ پار کرلیاہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم سے بھارت کے سائنسدانوں کی زبردست صلاحیت اور ہماری قیادت کی طاقت کا اظہار ہوتا ہے‘‘۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’بھارت ان چند ملکوں میں ایک ہے جو انسانی کے خلاف سب سے بڑے بحران کو ختم کرنے  میں رہنمائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہر ایک بھارتی اس شاندار کامیابی پر فخر محسوس کرتاہے‘‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ عالمی منظرنامے پر ایک نئے آتم نربھر بھارت  کے ابھرنے کی علامت ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ’’مودی جی کی قیادت میں’نیو انڈیا‘ وہ بھارت ہے جوتباہ کاریوں کو مواقع میں بدل دیتا ہے اور چیلنجوں کو کامیابیوں میں تبدیل کردیتا ہے۔ اس تاریخی دن کے موقع پر کورونا کے تمام جانبازوں کا پرخلوص شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ ’میڈ ان انڈیا‘ٹیکہ آتم نربھر بھارت کے عزم کا ثبوت ہے

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More