38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ اتوار کے روز ‘‘ ہُنر ہاٹ ’’ کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ  ، 11 فروری ، 2018 ء   کو بابا کھڑگ سنگھ مارگ ، کناٹ پلیس  ، نئی دلّی  میں ‘‘ ہنر ہاٹ’’  کا باقاعدہ طور پر افتتاح کریں گے ۔ اقلیتی امور  کی وزارت  نے ہنر  ہاٹ کو ‘‘ با عزت  ترقی ’’  ( ڈیولپمنٹ  ودھ ڈگنیٹی ) کا عنوان دیا ہے ۔

          ہنر ہاٹ  میں ، جہاں ایک طرف ملک بھر سے آئے  ہینڈی کرافٹ اور   ماسٹر دست کاروں اور فن کاروں کے ذریعے ان کے فن پاروں اور ان کے بنائے  ساز و سامان   کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔ وہیں دوسری جانب لوگ ، روایتی  موسیقی  سے محظوظ ہو سکیں گے ۔   ‘‘ ہنر ہاٹ ’’  کا انعقاد 10 فروری ، 2018 ء سے 18 فروری  ، 2018 ء  تک منعقد کیا جائے گا ۔

          اقلیتی  امور کے مرکزی وزیر  جناب     مختار عباس نقوی نے کہا کہ ‘‘ ہنر ہاٹ ’’ کا انعقاد  ہر سال  وزارت اقلیتی امور کی جانب سے    نہ صرف  مواقع فراہم کرنے کے لئے بلکہ ملک بھر کے ماسٹر دست کاروں کو گھریلو اور بین الاقوامی تجربات فراہم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک  بھر میں ‘‘ ہنر ہاٹوں ’’  کا اہتمام  کیا  جاتا ہے ، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کے ویژن اور عزم ‘‘ میک ان انڈیا  ’’ ، ‘‘ اسٹینڈ اَپ انڈیا ’’  اور ‘‘ اسٹارٹ اَپ انڈیا ’’  کو مکمل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ ‘‘ ہنر ہاٹ ’’   ملک  کے ماہر فن کاروں اور  دست کاروں  کے ہنر کو  مواقع فراہم کرنے کے علاوہ بازار بھی فراہم کراتا ہے ۔

          وزیر موصوف نے کہا کہ گذشتہ  ایک سال کے دوران ‘‘ ہنر ہاٹ ’’  نے تین لاکھ سے زیادہ  دست کاروں اور ان سے وابستہ  لوگوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ جناب نقوی نے بتایا کہ ‘‘ ہنر ہاٹ ’’  کا انعقاد پرگتی میدان میں ( 2017-2016) میں بین الاقوامی  تجارتی میلے اور بابا کھڑگ سنگھ مارگ  نئی دلّی  ( 2017 ء )  میں ، پڈو چیری ( 2017 ء ) میں اور ممبئی ( 2017 ء ) میں کیا گیا ۔

          وزیر موصوف نے بتایا کہ بابا کھڑگ سنگھ مارگ پر اہتمام کئے جا رہے چھٹے  ‘‘ ہنر ہاٹ ’’  میں ملک بھر کے 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں   کے سیکڑوں دست کار ، جو  اقلیتی معاشرے سے تعلق رکھتے ہیں ، میں شرکت کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ، ‘‘ ہنر ہاٹ ’’  میں 12 ریاستوں کے مطبخ سے متعلق  ماہرین بھی شرکت کر رہے ہیں ۔ ان فن کاروں  اور باورچیوں  میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ جناب نقوی نے مزید بتایا کہ  بابا کھڑگ سنگھ مارگ  پر ملک کے معروف فن کار ، روزانہ ‘‘ ہنر ہاٹ ’’  میں غزلوں ، قوالیوں اور موسیقی  کے دیگر  پروگرام پیش کریں گے ۔

          ‘‘ ہنر ہاٹ ’’ میں دست کاری اور ہینڈ لوم کے بہترین نمونے جیسے اجرکھ ، باگھ ، بندھیج ، چوڑیاں ، باٹک  ، کالے پتھر کے برتن  ، لکڑی  پر  خطاطی ، موم بتیاں اور پھول  ، کین اور بانس کا سامان ، چینی سے بنی  مصنوعات ، چندیری  سلک ، چکن کاری ، کارپیٹ ، گیزا اور ماتکا سلک ، شیشے کا سامان ، گولڈن گراس  پروڈکٹس ، اِکت ، مدھوبنی اور مدراسی  ، کانسے کا سامان  ، جے پوری  جوتی ، کچھ  کی کشیدہ  کاری ، کلم کاری ، کانٹھا ، کشمیری  آرٹ ، لینن ملبوسات  اور دیگر بہت سے  روایتی  دست کاری اور ہینڈ لوم کے نمونوں کی نمائش  کی جائے گی ۔

          اس کے علاوہ   ، لوگ ‘‘ ہنر ہاٹ ’’ میں ملک کے  مختلف حصوں کے کھانوں  سے بھی محظوظ ہو سکتے ہیں  ، جن میں بنگالی کھانا اور مٹھائی  ، شمال مشرقی  مزیدار کھانا  ،  گجراتی تھالی ، آئس کریم   براؤنی ، جھار کھنڈ  کا کھانا  ، کشمیری وازوان  اور پارسی  بھونو   اور راجستھانی پکوان شامل ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More