Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پٹرولیم کے وزیرقزاخستان میں تیرہویں بین حکومتی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ ؍ستمبر۔پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہنرمندی کے فروغ نیز چھوٹی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان 19 ،20 ستمبر 2017 کو قزاخستان کے شہر آستانہ کا دورہ کریں گے۔ وہ وہاں قزاخستان کے ساتھ بین حکومتی کمیشن آئی جی سی کی تیرہویں میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ قزاخستان کے وزیر توانائی جناب کانت بوزمبئیف ، قزاخستان کی طرف سے میٹنگ کی مشترکہ قیادت کریں گے۔

آئی جی سی کی میٹنگ کا مقصد بھارت اور قزاخستان کے درمیان اس سمجھوتے پر عمل کرنا ہے جو جولائی 2015 اور جون 2017 میں وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ قزاخستان کے دوران طے کیا گیا تھا۔

دورے کےد وران جناب پردھان اپنے ہم منصب کے ساتھ مختلف معاملات اورتوانائی ، تجارت ، معیشت ، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ ورابطے، زراعت ، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، خلا ، حفظان صحت اور ثقافت کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں تیزی لانے سے متعلق نظریات پر بات چیت کریں گے۔ توقع ہے کہ طرفین دونوں ملکوں کےد رمیان تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری سے متعلق تعاون میں اضافے کیلئے ایک حکمت عملی اور خاکے کو قطعی شکل بھی دیں گے۔

وزیر موصوف کے ساتھ ایک وفد بھی ہے ، یہ وفد وزارتوں/ محکموں کے سینئر افسران پر مشتمل ہے جن میں پٹرولیم اور قدرتی گیس ، کانکنی ، الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی ، سیاحت ، اسرو ، ایٹمی توانائی کا محکمہ، زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل بھی شامل ہیں۔ ان وفود میں او این جی سی ودیش اور ریلوے بورڈ کے اعلیٰ اختیاراتی افسران بھی شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More