32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر ارون جیٹلی نے قومی سی ایس آر ڈیٹا پورٹل اور کارپوریٹ پورٹل کا نئی دہلی میں آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر جناب ارون جیٹلی نے آج نئی دہلی میں قومی سی ایس آر ڈیٹا پورٹل اور کارپوریٹ پورٹل  ڈیٹا پورٹل کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کارپوریٹ امور اور قانون اور انصاف کے وزیر مملکت جناب پی پی پی چودھری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر جناب ارون جیٹلی نے کہا کہ کارپوریٹ ہندوستان کو جواب دہ بنانے اور شفافیت لانے کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی پورٹل تک رسائی ممکن بنانے سے، اعلیٰ درجے کے عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے گا اور سی ایس آر سرگرمیوں ادارہ جاتی بنانے اور مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیر مملکت برائے کارپوریٹ امور اور قانون اور انصاف جناب پی پی  پی چودھری نے کہا کہ دونوں پورٹل اسمارٹ حکمرانی کے تئیں حکومت کے فائدے مند ٹیکنالوجی کے عہد کی عکاسی کریں گے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ سی ایس آر پروجیکٹ جیوٹیگڈ ہونے چاہئیں اور ان کا مقصد غریب سے غریب ترین تک پہنچنا ہونا چاہئے۔

قومی سی ایس آر ڈیٹا پورٹل، اہل کمپنیوں کے ذریعے ان کے مالی دستاویز میں ایم سی اے اے اندراج کی سی ایس آر سرگرمیوں سے متعلق جانکاری کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ معلومات کے میدان میں کمپنیوں کے ذریعے کی جانے والی سی ایس آر سرگرمیوں کا اسنیپ شاٹ فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔ سی ایس آر پورٹل پر تمام میدانوں سے متعلق معلومات ستیاب ہوں گی جو پہلے سے دستیاب رپورٹوں پر مبنی ہوں گی۔

یہ اطلاعات تمام ریاستوں، اضلاع اور ڈیولپمنٹ سیکٹر سے دستیاب رپورٹوں پر مشتمل ہوں گی۔ پورٹل سے رجسٹرڈ یوزرس کو مختلف پروجیکٹوں پر فیڈ بیک دینے کا موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ پورٹل کا ڈیٹا ریسرچرز کے لئے بھی دستیاب ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More