39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیرجناب این ایس تومر نے بھارت میں خوراک اور تغذیہ کی سیکیوریٹی کے سلسلے میں یواین ڈبلیو ایف پی کے ساتھ 50سالہ شراکت داری کی یاد میں کافی ٹیبل بک کاافتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی: زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی

وزیر، جناب ویریندرسنگھ تومرنے بھارت میں اقوام متحدہ عالمی خوراک پروگرام کے نمائندے اورکنٹری ڈائرکٹرڈاکٹرحمیدنورو کے ساتھ مل کر ایک کافی ٹیبل بک کی شروعات کی ۔ جس کا مقصد متعلقہ وزارت اور ایجنسی کے درمیان بھارت میں خوراک اورتغذیے کی  سیکیوریٹی کے سلسلے میں 5دہائیوں کی شراکت داری کی یاد تازہ کرناتھا۔.

 اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے جناب تومر نے کہاکہ ‘‘دیہی بھارت اور دیرپاترقیاتی مقصد 2۔ کے متعدد نشانوں کے ساتھ زرعی تعلق کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت ‘بھوک ختم کرنے ، خوراک کی سیکوریٹی کے حصول ، تغذیئے میں بہتری اور دیرپا زراعت کو فروغ دینے ’ کے لئے بدستور ایک اہم رول اداکررہی ہے ۔اقوام متحدہ کا عالمی خوراک پروگرام جیسی تنظیمیں وزارت کی اس کوشش میں اس کے اہم ساتھیوں کی حیثیت رکھتی ہیں ۔’’

 اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرنورو نے کہاکہ ‘‘ بھارت میں ڈبلیو ایف پی کا سفرایک طویل اورکامیاب سفر رہاہے ۔ خوراک اور لوگوں کے تغذیہ بخش سیکیوریٹی درجے میں مثبت تبدیلیوں کو دیکھنا خوش قسمتی کی بات ہے اور حکومت نے کم غذائیت کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے جو مسلسل کوششیں کی ہیں، وہ قابل ستائش ہیں ۔ اس سلسلے میں جو کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، وہ بڑے پیمانے پربھارت سرکاراورڈبلیو ایف پی کے درمیان مضبوط شراکت داری کے سبب ممکن ہوئی ہیں ۔ اس کے علاوہ  قوم کی حالت بہتربنانے ۔ایک بہتر اوردرخشاں مستقبل کے تئیں حکومت اور بھارت کے عوام کے عزم کی وجہ سے یہ کامیابیاں حاصل کی جاسکی ہیں ۔

 کافی ٹیبل بک ۔۔ تبدیلی کے لئے 50سالہ شراکت داری میں ان کامیابیوں کو اجاگرکیاگیاہے جو قوم کو بھوک اور کم غذائیت سے آزاد کرانے کی کوششوں میں بھارت سرکاراور اس سلسلے میں ڈبلیو ایف پی کے رول کے ذریعہ حاصل کی گئی ہیں ۔ اس کتاب میں خوراک اورتغذیئے کی سیکیوریٹی کے حصول میں بھارت کے سفرمیں پیداہونے والی بعض اہم تبدیلیوں میں سبز انقلاب ، سفید انقلاب ، مویشیوں کی افزائش نسل میں بہتری اور ڈیری کی ترقیات نیز خوراک کی حفاظت کے طریقوں کو ڈیجیٹل بناناشامل ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More