33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کسانوں کو ان کی مصنوعات کی صحیح قیمت ملنی چاہئے اور زراعت کو آمدنی سے وابستہ ہونا چاہئے: نریندر سنگھ تومر

Urdu News

نئیدہلی: زراعت کے میدان میں  نئے چیلنج سامنے آرہے ہیں ،  ضرورت  اس بات کی ہے کہ چھوٹے کسانو ں  کی  زمینی سطح پر ٹکنالوجی کے ذریعہ مدد کی جائے تاکہ ان کی بیج اور کھاد وغیرہ کی لاگت کم ہوسکے ۔کسانوں کو چاہئے کہ وہ مستقل بنیاد پر اپنی زمین کی جانچ  کراتے رہیں  اور نامیاتی زراعت  کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔نئی دہلی میں  ریاستوں کے وزرائے زراعت کی کانفرنس میں  یہ باتیں  کرتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی  فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے مزید کہا کہ کسانوں کو ان کی مصنوعات کی  مناسب  قیمت  ملنی چاہئے ۔ ای- نیم  کے ذریعہ زرعی مارکیٹنگ کو مستحکم بنایا جانا چاہئے اور زرعی  برآمدات  میں اضافہ کیا جانا چاہئے ۔

جناب تومر نے اپنی افتتاحی تقریر میں  تمام شرکا کا خیر مقدم کیا  اور کہا کہ مرکزی بجٹ  2019  کے بعد ریاستو  ں  کے ساتھ یہ پہلی کانفرنس  ہے۔ وزیر موصوف نے کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے وزیر اعظم کے ویژن  پر زور دیا اور ریاستوں سے اصرار کیا کہ وہ کسانوں کو بہتر آمدنی دلانے کے مقصد سے کھیتی گاڑی  پر آنے والے خرچ کو کم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کریں ۔اناج کی پیداوار میں  خود کفالت کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرنے پر تمام ریاستوں کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ان پرزور دیا کہ وہ اپنی توجہ پیداوار سےہٹاکر  مارکیٹ سے وابستہ زراعت پر دیں ،جس  میں خاص  زور زرعی مصنوعات کی برآمد پر دیا جائے ۔وزیر موصوف نے ریاستوں  سے یہ بھی کہا کہ وہ سوائل ہیلتھ کارڈ  کی رپورٹ پر مبنی   کیمیاوی کھاد   کے منصفانہ استعمال کے لئے  اپنی کوششوں  کو ترجیح دیں ۔

     وزیر زراعت نے  ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ  ڈھینکلی  کے ذریعہ اور چھڑکاؤ  کے ذریعہ   آبپاشی   نیز پانی کو جمع کرنے جیسے طریقوں  کے ذریعہ  پانی کو محفوظ کرنے کی کارروائیوں کے بارے میں  کسانوں کے مابین   آگہی  پیدا کریں ۔انہوں نے ریاستوں کے لئے اس  ضرورت کو  بھی اجاگر کیا کہ وہ زمینی سطح پر کسانوں  کی فلاح وبہبود کی اسکیموں  اور پروگرامو ں  پر بہترعمل درآمد کے لئے مرکزکے ساتھ  یگانگت  اختیار کریں ۔جناب تومر نے ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ پالیسی ہدایات کے سلسلے میں  اپنی ضرورتوں  اور تجربات  سے آگاہ  کریں ۔

     زراعت کے سکریٹری  جناب سنجے اگروال نے عزت  مآب وزرا کا خیر مقدم  کیا اور خریف کے  موسم کی شروعات کے موقع پر اس کانفرنس  کے   انعقاد کے مقاصد سے واقف کرایا ۔ پی ایم کسان  کی کامیابی  کے سلسلے میں  ریاستوں  کا شکریہ  اداکرتے ہوئے  سکریٹری موصوف نے کہا کہ ریاستوں نے بہت  کم مدت میں   قابل تعریف کام کیا ہے۔

     بارہ ریاستوں  کے  ریاستی  وزرائے زراعت  دیگر ریاستوں  کے سینئیر اہلکاروں کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔ ایک روزہ کانفرنس کے  صبح کے اجلاس  میں  پی ایم کسان سمان ندھی  ،  پی ایم  کسان مان دھن یوجنا ،  کسان  کریڈٹ کارڈ  (کے سی سی ) پی ایم فصل بیمہ یوجنا ( پی ایم ایف  بی وائی ) ای –  نیشنل  ایگری کلچر مارکیٹ  ( ای-  نیم )نامیاتی کھیتی باڑی اور مارکیٹ اصلاحات  کے بارے میں  مقالے پیش کئے گئے ۔ اس  اجلاس  کے بعد  ریاستوں  کے وزرائے زراعت  اور ریاستوں  کے سینئیر اہلکاروں  کے ساتھ  ایک سرگرم اجلاس منعقد ہوا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More