36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مدھیہ پردیش اور راجستھان میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ سکریٹری کی صدارت میں این سی ایم سی کی میٹنگ ہوئی

Urdu News

نئی دہلی، مدھیہ پردیش اور راجستھان ریاستوں میں سیلاب کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج کابینہ  سکریٹری جناب راجیو گوبا کی صدارت میں قومی بحران بندوبست کمیٹی (این سی ایم سی ) کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

کابینہ سکریٹری نے موجودہ صورتحال ،تیاری،  بچاؤ اور راحت کی کارروائیوں  کا جائزہ لیا اور بحران کا سامنا کرنے کے لیے ریاستوں کے ذریعے مانگی گئی امداد فوراً فراہم کرائے جانے کی ہدایات دی۔

دونوں ریاستوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شدید بارش اور مدھیہ پردیش میں گاندھی ساگر ڈیم اور دونوں ریاستوں میں دیگر آبی ذخائر سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم  دونوں علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

لوگوں اور مویشیوں کو نکالنے اور بچانے کی کارروائی ریاست کر رہی ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ کافی تعداد میں این ڈی آر ایف اور فوج کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو کہ بچاؤ کے کام میں لگی ہوئی ہیں۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ان ریاستوں میں گزشتہ چند روز میں اگرچہ شدید ترین بارش ہوئی ہے لیکن کل سے اس شدت میں گراوٹ آنے کی توقع ہے۔

اس میٹنگ میں امور داخلہ اور دفاع کی وزارتوں کے ساتھ ساتھ آئی ایم ڈی ، این ڈی آر ایف اور مرکزی آبی کمیشن  کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔ ریاستی حکومتوں کے چیف سکریٹریوں اور دیگر سینئر افسروں نے اس میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More