34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت امیگریشن اور ویزا کے عمل کو ہموار کرنے کے تئیں پرعزم: راج ناتھ سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ حکومت ہندوستانی شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کے لئے امیگریشن اور ویزا کے دوہرے عمل کو مضبوط اور ہموار بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔ وہ آج کیرلا میں کوچی کے مقام پر امیگریشن ویزا فارنرس کے رجسٹریشن اینڈ ٹریکنگ پر پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔

امیگریشن ویزا فارنرس کے رجسٹریشن اینڈ ٹریکنگ (آئی وی ایف آر ٹی) کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ ایک مشن موڈ کے  تحت پروجیکٹ کو نافذ کررہی ہے اور ہم کو مستحق بین الاقوامی مسافروں کے لئے ملک کے اندر محفوظ اور آسان داخلے کی سہولت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہم کو تیزی کے ساتھ اور آرام دہ طریقے پر ہندوستان میں غیر ملکی باشندوں کے قیام کے لئے تمام ویزا سے متعلق خدمات اور قونصلر خدمات فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ ہم کو آسان امیگریشن کی  سہولت فراہم کرتے ہوئے سکیورٹی کے پہلو کو بھی ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ملک میں پہلے سے موجود غیر ملکی شہریوں کی نقل و حمل پر بھی انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے لئے ای۔ویزا اسکیم کافی مقبول ہوچکا ہے۔ 2015 میں 517417 ای۔ویزا جاری کئے گئے تھے جو 2017 میں بڑھ کر 1901309 ہوگئے۔  اسی سال 5  جولائی تک 1116985 ای۔ ویزا جاری کئے گئے۔ یہ اسکیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو نامزد لینڈنگ پورٹ پر اپنی آمد سے پہلے کسی ہندوستانی افسر سے  ملاقات نہیں کرنی ہوگی۔

وزارت داخلہ نے اب اس اسکیم کے دائرئ کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ای۔ کانفرنس اور ای۔ میڈیکل علاج ویزا کو بھی شامل کیا جاسکے۔ ای۔ ویزا اسکیم کے مستقبل کے پہلو کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ آئندہ کچھ سالوں میں وزارت داخلہ کے بیورو آف امیگریشن کے ذریعہ جاری کئے گئے ای۔ ویزا کی تعداد مستقل ویزا کی تعداد سے تجاوز کرجائے گی جو غیر ممالک میں تمام بھارتی مشنوں کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم تمام بڑے ہوائی اڈوں پر روانگی اور آمد کے کاؤنٹرس کی تعداد بڑھا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آئی وی ایف آر ٹی پروجیکٹ 165 غیر ملکوں میں بھارتی مشنوں میں نافذ کیا گیا ہے اور 91 امیگریشن چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مقررہ وقت کے اندر 135 ہندوستانی مشنوں میں بایو میٹرکس سافٹ ویئر نصب کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 24 نومبر 2014 کو 44 ملکوں میں ای۔ ٹورسٹ ویزا اسکیم شروع کی گئی تھی۔ یہ ویزا سہولت اب 165 ملکوں میں بڑھائی گئی ہے۔ حکومت نے 25 ہوائی اڈوں پر ای۔ ویزا پروسیسنگ سہولتیں نصب کی ہیں اور ملک میں پانچ سمندری بندرگاہوں میں یہ سہولت قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اب مزید ملکوں کے لئے ای۔ ویزا اسکیم کو توسیع دینے پر کام کررہا ہے لیکن وہ اس سے پہلے تمام شراکت داروں سے مشورے لے گا۔

انہوں نے کہا کہ ای۔ ویزا اسکیم کو توسیع دینے کا مقصد سیاحت کو فروغ دینے کے علاوہ اس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری سفر کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملک میں صحت خدمات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ای۔ ویزا اسکیم شروع کرنے کے بعد سے 90 فیصد سے زیادہ ویزا درخواست موصول ہونے کے 72 گھنٹے کے اندر جاری کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے  ان غیر ملکی شہریوں کے لئے ای ایف آر آر او خدمات شروع کی ہے جو ہندوستان میں ٹھہرے ہوئے ہیں اور جنہیں ویزا توسیع، ویزا تبدیلی، ایگزٹ پرمٹ، رجسٹریشن، پاسپورٹ کی تفصیلات کی تبدیلی، پتے کی تبدیلی جیسی خدمات کی ضروت ہے۔

پارلیمانی مشاوری کمیٹی کی میٹنگ میں داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب ہنس راج اہیر، داخلہ سکریٹری راجیو گوبا ، ارکان پارلیمنٹ اور حکومت کے سینئر افسروں نے بھی شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More