27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محترمہ مینکا گاندھی کے ہاتھوں پوشن ابھیان ’’ ٹیک تھون ‘‘ کا افتتاح

Urdu News

نئی دلّی، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت ، حکومت ہند کو پراواسی بھارتیہ کیندر نئی دلّی میں پردھان منتری کے تغذیہ کی فراہمی کی مجموعی اسکیموں کو قوت بخشتے ہوئے ٹیکنالوجی پارٹنر شپس فار اسٹیئرنگ پوشن ابھیان نامی ایک روزہ سیمینار ’’ ٹیک تھون ‘‘ منعقد کر رہی ہے ۔
خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی اور خواتین و بچوں کی بہبود کے وزیرمملکت ڈاکٹر ویریندر کمار بھی اس سیمینار میں موجود رہیں گے ۔ نیتی آیوگ اس سیمینار کا افتتاح کرے گا اور پوشن ابھیان کے لئے جن آندولن رہنما خطوط جاری کرے گا ۔ متعلقہ مرکزی وزارتوں کے سیکریٹری صاحبان بھی اس سیمینار میں تکنالوجی پر تبادلہ خیال کریں گے اور پوشن ابھیان پر ایک تجزیاتی جائزہ پیش کریں گے ۔ اس سیمینار میں ریاستوں کے خواتین اور سماجی بہبود ؍ سماجی انصاف کے محکمے کے سیکریٹری ، آئی سی ڈی ایس ؍ پوشن ابھیان کے ڈائرکٹر انچارج اورریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوڈل افسران بھی شرکت کریں گے ۔
اس سیمینار میں وزراء ،حکومت ہند اور ریاستوں ؍ مرکزی کے زیر انتظام علاقوں کے اعلیٰ پالیسی سازوں ،شراکت دار اداروں مثلاً یونیسیف ، عالمی بینک ، ڈبلیو ایچ او ، ڈبلیو ای پی وغیرہ خواتین و بچوں کی بہبود کے شراکت دار ۔ ٹاٹا ٹرسٹ ، بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ( بی ایم جی ایف وغیرہ ، فلانتھروپک پرائیویٹ سیکٹر ( سی ایس آر ) اور سول سوسائٹی تنظیمیں حتیٰ کہ مختلف مکتب فکر کے ماہرین بھی اس تبادلہ خیال کے پینل میں حصہ لیں گے ۔
پراواسی بھارتیہ کیندر کی گیلری میں ٹیکنالوجی اورپوشن ابھیان سے متعلق دیگر میٹریل پر ایک نمائش کابھی اہتمام کیا جائے گا ۔اس سیمینار میں 300 سے زائد شرکاء کی آمد متوقع ہے ۔
پوشن ابھیان ( قومی تغذیہ مشن ) کا وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 8 مارچ ، 2018 کو جھنجھنو ، راجستھان میں افتتاح کیا تھا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More