23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محترمہ میناکشی لیکھی، رکن پارلیمنٹ نے ڈی اے آر پی جی کے زیر اہتمام

Urdu News

نئی دہلی، رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا)  نئی دلی اور رکن پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے عملہ، عوامی شکایات ، قانون و انصاف محترمہ میناکشی لیکھی نے  آج عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے تحت انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے سوؤچھتا ابھیان کا آغاز کیا ہے۔ ڈی اے آر پی جی  16 مئی سے 31 مئی 2018 کے دوران سردار پٹیل بھون میں واقع اپنے احاطے میں سوؤچھتا پکھواڑے کا اہتمام کر رہا ہے تاکہ محکمے کے افسروں اور عملے کے مابین صفائی ستھرائی کے نظریئے کو ازسرنوتازہ  اور نافذ کیاجاسکے۔

اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےمحترمہ لیکھی نے کہاکہ صفائی ستھرائی سے پیداواریت میں اضافے، حکمرانی کو جوابدہ اور حساس بنانے میں مدد ملتی ہے اور یہ عوام الناس کے تئیں زیادہ بیدار ہو جاتی ہے۔ اس کے برعکس گندا اور کثیف دفتری ماحول رجحانات پر برعکس طور پر اثر انداز ہوتا ہے اور کام کے تئیں خاطر خواہ توجہ مرکوز نہیں ہوتی۔ محترمہ لیکھی نے کہا کہ ڈی اے آر پی جی عوامی شکایات کا ازالہ کرتا ہے اور پوری حکومت کے ڈھانچے کے سرفہرست محاذ کے دفتر کے طور پر کام کرتا ہے۔ لہذا اس دفتر میں صفائی ستھرائی کی اہمیت کہیں زیادہ ہو جاتی ہے۔ محترمہ لیکھی نے تجویز پیش کی کہ  سرکاری دفتروں میں واقع خواتین کے تمام تر بیت الخلاؤں میں  سینیٹری پیڈکو ٹھکانے لگانے  اور انہیں جلانے والی مشین کا انتظام ہونا چاہئے ۔ انہوں نے پلاسٹک پیڈ کی جگہ آرگینک یعنی نامیاتی پیڈوں کے متعارف کرائے جانے کی بھی حمایت کی۔ یہ پیڈ کیلے کے ریشوں، سوتی کپڑوں اور از سر نو استعمال کے لائق دیگر اشیاء سے تیار کئے جاتےہیں اور اس طریقے سے ماحولیاتی کثافت میں کسی طرح کا اضافہ نہیں کرتے۔

اس سے قبل ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری اور پنشن یافتہ افراد کی فلاح و بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب کے وی ایاپن نے کہا کہ محکمے نے سوؤچھتا پکھواڑہ کے دوران مختلف سرگرمیوں کا تاریخ وار منصوبہ وضع کیا ہے۔ مختلف سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر اس پکھواڑے کے دوران انجام دیئے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جن میں تمام تر عملہ شریک ہو، اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ڈی اے آر پی جی کے جدید کاری کے پروگرام کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈی اے آر پی جی کی سکریٹری محترمہ اسمیتاکمار نے کہا کہ محکمے نے 100 فیصد ای-آفس کا نفاذ کیا ہےا ور تمام ریکارڈس کو ڈیجی ٹائز کر دیا ہے۔ شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملہ، عوامی شکایات اورپنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائی امور ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور پینےکے پانی و صفائی ستھرائی کی وزارت کے  سینئر افسران 29 مئی 2018 کو آفس کے احاطے کا دورہ کریں گے اور سوؤچھتا پکھواڑہ ایکشن پلانکے نفاذ کا جائزہ لیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More