32.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب اشونی لوہانی نے ‘‘ریلوے کے رابطے میں آنے والےبچوں کیلئے اطفال دوست اور تحفظاتی ماحول فراہم کرنے سے متعلق رہنما کتابچہ’’ متعارف کرایا

Urdu News

نئی دہلی، نے  ‘‘ریلوے کے رابطے میں آنے والےبچوں کیلئے اطفال دوست اور تحفظاتی ماحول فراہم کرنے سے متعلق رہنما کتابچہ’’ اطفال حقوق کے تحفظ کے قومی کمیشن نے ریلوے چلڈرین انڈیا کے ساتھ مل کر وضع کیاہے۔ اس کا آغاز آج ہیبیٹیٹ ورلڈ میں منعقدہ ایک تقریب میں عمل میں آیا۔یہ دستاویز تمام ریلوے اسٹیشنوں پر اطفال دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے ایک فریم ورک کے طور پر کام کرے گی۔

اسی تقریب کے دوران ریلوے کے رابطے میں آنے والے بچوں کے تحفظ کیلئے اطفا ل تحفظ سے متعلق مواد کیلئے اطلاعاتی  ایجوکیشن مواصلات (آئی ای سی)نے بھارتی ریلوے کے ساتھ مل کر مواد تیار کیاہے، جسے این سی پی سی آر نے بھارتی ریلوے کے صلاح و مشورے سے تیار کیا ہے۔ بچوں کا تحفظ کیجئے ، کے تحت جو مواد تیار کیا گیا ہے، اسے بھی اس موقع پر متعارف کرایا گیا تاکہ عوام اور تمام شراکت داروں میں اس پہلو کے تئیں بیداری پیدا کی جا سکے۔

اس موقع پر این سی پی سی آر کی صدر نشیں محترمہ اِستتی ککڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بچوں کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے، جو گھر پر بدسلوکی جیسی صورتحال کی وجہ سے گھر چھوڑ کر فرار ہو جاتے ہیں یا کھو جاتے ہیں اور اسی طریقے سے ریلوے پلیٹ فارم پر پہنچ جاتے ہیں۔ وہ ظلم و زیادتی کے زیادہ شکار ہو سکتے ہیں ، کیونکہ وہ اجنبیوں کے ہتے چڑھ جاتے ہیں، جو ان کا استحصال کرتے ہیں۔ ریلوے کے رابطے میں آنے والے بچوں کے تحفظ کیلئے اطفال دوست اور تحفظاتی ماحول فراہم کرنےسے متعلق کتابچہ کی فراہمی سے ریلوے اسٹیشنوں پر بچوں کے تحفظ کے پورے عمل میں واقع خلیج پُر ہو جائے گی۔

ریلوے بورڈ کے چیئر مین جناب اشونی لوہانی نے زور دے کر کہا کہ مشکلات کے شکار بچوں کی تحفظ اور نگہداشت کی ضرورت کو حسیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جانا چاہئے۔ اس پہلو کے تئیں عوامی بیداری کی ضرورت ہے۔ اس سمت میں پورے ریلوے کے عملے کو بیدار کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر ایک بیداری مہم8 جون 2018 سے این سی پی سی آر کے تعاؤن و اشتراک سے  چلائی جائے گی اور اس کام میں قلیوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر کام کرنے والے وینڈروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

آر پی ایف کے ڈائرکٹر جنرل جناب دھرمیندر کمار نے تسلیم کیا کہ  آر سی آئی کے ذریعے تربیتی ورکشاپوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے آر پی ایف نگرانوں کے سلسلے میں اس سرگرمی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یومیہ بنیاد پر تقریباً 35 ہزار بچوں کوگزشتہ چار برسوں کے دوران تحفظ فراہم کرایا گیا ہے۔جناب کمارنے  مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر کام کرنے والی چائلڈ ہیلپ ڈیسک کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔

ریلوے چلڈرین انڈیاکے ڈائرکٹر جناب نوین سیلاراجو نے زور دے کر کہا کہ شہری مہذب معاشرے کے اداروں، این سی پی سی آر اور ریلوے کو ہر ریلوے اسٹیشن پر بچوں کے تحفظ کے میکانزم کو مستحکم بنانے کیلئے اپنی پوری قوت صرف کرنی چاہئے۔

ایک تخمینے کے مطابق ہر پانچ منٹ میں ایک بچہ بھارت میں ریلوے اسٹیشن پر تنہا پہنچتا ہے۔ اس کے نتیجے میں اس کو متعدد خطرات اور بدسلوکی اور استحصال کا سامنا کرنے کے امکانات درپیش ہوتے ہیں۔ یہ بات از حد اہم ہے کہ تمام ریلوے اسٹیشنوں پر اطفال تحفظ کے موجودہ میکانزم کو مستحکم بنایا جائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More