23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے ‘‘ شمال مشرق کے لئے نیتی فورم ’’ قائم کیا

Urdu News

نئی دلّی ، مرکزی حکومت نے  ‘‘ شمال مشرق کے لئے  نیتی فورم ’’  قائم کرنے   کا حکم جاری کیا ہے ۔   نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین اور  شمال مشرقی خطے کی ترقی   کے مرکزی وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج )  اِس فورم کے شریک چیئرمین ہوں گے  ۔ اس فورم کا سکریٹریٹ  شمال مشرقی  خطے کی ترقی   کی وزارت  میں ہو گا ۔

          شمال مشرقی  خطے  کے نیتی فورم کو  ملک کے شمال مشرقی خطے میں شمولیت والی پائیدار اقتصادی ترقی     کو تیز تر کرنے میں حائل مختلف  رکاوٹوں  کی نشاندہی کرنے اور ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے مناسب اقدامات کی سفارش  کا کام سونپا گیا ہے ۔  یہ فورم   شمال مشرقی خطے میں  ترقی کی  موجودہ صورت حال  کا بھی جائزہ  لے گا ۔

          فورم کے ارکان میں   سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت ، ریلوے  ، بجلی ، آبی وسائل  ،  دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی بحالی  ، نئی اور قابل تجدید توانائی ، صحت اور خاندانی بہبود  ، انسانی وسائل کا فروغ  ، ماحولیات ، جنگلات اور  آب و ہوا میں تبدیلی کے  سکریٹری  شامل ہوں گے ۔ اِن کے علاوہ ، شمال مشرقی ریاست  ، آسام  ، سکم  ، ناگا لینڈ ، میگھالیہ ، منی پور ، تری پورہ  ، اروناچل پردیش اور میزورم کے  چیف سکریٹری بھی  فورم کے رکن ہوں گے ۔    شیلانگ کی شمال مشرقی کونسل کے سکریٹری   ، رکن سکریٹری ہوں گے ۔   شمال مشرق کے جوائنٹ سکریٹری ، ایم ایچ اے  کے علاوہ ، مختلف شعبوں کے ماہرین بھی  فورم کے ارکان میں شامل ہوں گے ۔

          یہ فورم  ایسے دیگر معاملات   پر بھی توجہ  دے گا  ، جو  اہمیت کے حامل ہیں لیکن  اِس کے نشان زد کاموں میں شامل نہیں ہیں ۔  فورم اپنے کام کاج  ، میٹنگوں ،  فیلڈ کے دوروں  اور ذیلی گروپوں کی تشکیل وغیرہ   کے بارے میں  خود اپنے ضابطے  تیار کرے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More