29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مجلس علماءہند اور مولانا کلب جواد نقوی نے اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی

Urdu News

لکھنؤ ۱۴ اگست: مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے  ۷۰ ویںیو م آزادی ہند کے پر مسرت موقع پر تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔مولانا سید کلب جواد نقوی نے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ملک امن و اتحاد اور قومی یکجہتی کا گہوارہ رہاہے ۔ہمارا اولین فریضہ یہ ہے کہ اپنی تہذیب و ثقافت کی حفاظت کریں اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔لکھنؤ ۱۴ اگست: مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے  ۷۰ ویںیو م آزادی ہند کے پر مسرت موقع پر تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔مولانا سید کلب جواد نقوی نے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ملک امن و اتحاد اور قومی یکجہتی کا گہوارہ رہاہے ۔ہمارا اولین فریضہ یہ ہے کہ اپنی تہذیب و ثقافت کی حفاظت کریں اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔ مولانا نے کہاکہ وطن عزیز کی آزادی  کے لئے ہر مذہب و ملت کے افراد نے قربانیاں دی ہیں اس لئےتمام اہل وطن آج بھی بلاتفریق مذہب و ملت ملک میں امن و امان ،اتحاد کے لئے اور نفرت و عصبیت کے خاتمہ کے لئے مل جل کر کوشش کریں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی روح جمہوریت ہے اور جمہوری نظام ہی ملک کی بقا اور ترقی کا ضامن ہے ۔ہمیں اپنے آئین کی پاسداری اور تحفظ کے لئے پرعزم ہونا ہوگا۔ یوم آزادی ہند کے موقع پر مجلس علماء ہند کے تمام ریاستی دفاتر کے اراکین نے بھی اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More