35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گوالیارمیں جسمانی معذورکھلاڑیوں کے لئے سینٹرفارڈس ایبلٹی اسپورٹس قائم کیاجائیگا

Urdu News

نئی دہلی : مدھیہ پردیش کے شہرگوالیار میں جسمانی معذورکھلاڑیوں کے لئے سینٹرفارڈس ایبلٹی اسپورٹس قائم کیاجائیگا ۔ سرکارنے یہ سینٹرقائم کئے جانے کی منظوری دے دی ہے ۔اس  سینٹر کا اندراج سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860کے تحت قائم کیاگیاہے۔ یہ ادارہ سینٹرفارڈس ایبلٹی اسپورٹس سینٹرکے نام سے کام کریگا اوراس میں قومی اوربین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں جسمانی معذورکھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کی غرض سے کھیل کود کی بہتر سرگرمیوں کا انتظام کیاجائیگا تاکہ یہ جسمانی معذورکھلاڑی کھیل کود کے مقابلو ںمیں شرکت کرسکیں ۔ علاوہ ازیں اس سینٹرکے قیام سے دیویانگ (جسمانی معذور)کھلاڑیوں میں خود اعتمادی کا جذبہ پیداہوسکے گا اوروہ سماج سے اپنے آپ کو جوڑ سکیں گے ۔

 یہ منصوبہ یکم اپریل ، 2019سے شروع کیاجائیگا اورتوقع ہے کہ 31مارچ ، 2021تک مکمل ہوجائیگا بعدازاں  6مہینوں کی مدت میں اس ادارے کا کام کاج شروع ہوسکے گا۔ اس ادارے کے شروع ہونے سے 140افراد کو ملازمت کے مواقع حاصل ہوسکیں گے مزید برآں اس مرکز کی تعمیراوردیگر سرگرمیوں کے نتیجے میں بھی ملازمتوں کے خاطرخواہ مواقع پیداہوسکیں گے ۔اس سینٹرکی تعمیر پر170.99کروڑروپے کی لاگت آئیگی اس میں سے 151.16کروڑروپے کی لاگت نان ریکرنگ ہوگی اور 19.83کروڑروپے کی رقم ریکرنگ ہوگی ۔

اس سینٹرمیں ایک آوٹ ڈور ایلیتھک اسٹیڈیم ، انڈوراسپورٹس کامپلکس بیس منٹ پارکنگ فیسلٹی ، دوسویمنگ پولوں پرمشتمل ایکویٹک سینٹرہوگا ،جس میں ایک سوئنگ پول پرچھت ہوگی اور دوسرا بغیرچھت کا ہوگا۔ علاوہ ازیں ہائی پرفارمنس سینٹربھی شامل ہوگا۔ اور کھلاڑیوں کے لئے طبی سہولیات ، اسپورٹس سائنس سینٹر، کھلاڑیوں کے لئے ہوسٹل اور لاکرز ، کھانے پینے کے لئے ڈائننگ ہال ، تفریحی سہولیات اور ایڈمنسٹریٹوبلاک بھی شامل ہوگا۔ ان سہولیات کو اس طرح فروغ دیاجائیگاکہ  اس  مرکز میں  کھلاڑیوں کی تربیت ، انتخاب کھیل کود کی تعلیم وتحقیق ، طبی معاونت اور قومی  بین الاقوامی تقریبات کے لئے معقول  ،شائقین کی گیلریوں سمیت ہمہ جہتی مراکز شامل ہوں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More