38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

منی پور میں عالمی سطح کی فٹبال اکیڈمی کا قیام زیر غور:کرنل راٹھور

Urdu News

نئی دہلی، منی پور کے چندیل ضلع کے 20 طلباء کے ایک گروپ نے اپنے اساتذہ کے ساتھ آج یہاں نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھور سے ملاقات کی۔ 11 سے 16 سال کی عمر کے طلباء آسام رائفل کے ذریعہ منعقدہ نیشنل انٹی گریشن ٹور پر یہاں پہنچے ہیں۔

 گفتگو کے دوران کرنل راٹھور کو بتایا گیا کہ ان تمام طلباء کے لئے  یہ اُن کا اپنے آبائی ضلع کے باہر کا پہلا دورہ ہے اور انہوں نے  اس سے پہلے کبھی باہر کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی ٹرین یا بس کا سفر کیا تھا۔

کرنل راٹھور نے طلباء سے  ان کے شوق پڑھائی لکھائی اور  کھیل کود میں ان کی دلچسپی کے بارے میں  پوچھا۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ  فیفا انڈر-17 عالمی کپ میں بھارتی ٹیم میں منی پور کے 8 کھلاڑی شامل تھے۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ اپنی پسند کے کھیلوں میں سخت محنت کے ساتھ تیاری کریں تاکہ وہ بھی مستقبل میں ہونے والے  ’کھیلو انڈیا اسکول گیمز  ‘میں شرکت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت  ریاستی حکومت کے اشتراک سے منی پور میں عالمی درجے کی ایک فٹ بال اکیڈمی قائم کرنے پر  غور کررہی ہے۔ طلباء کو ان کے مستقبل کے لئے  نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ   دور ہ ان کے سوچ اور ذہن کو وسعت دے گا اور وہ اپنے مستقبل کے کیریئر کو حاصل کرنے کے لئے  پوری صلاحیت کو بروئے کار لائیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More