29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالیاتی کمیشن نے انسانی وسائل کی فروغ کی وزارت کے اسکول آف ایجوکیشن اور خواندگی کے محکمے کے ساتھ میٹنگ کی

Urdu News

نئی دہلی،  پندرہویں مالیاتی کمیشن نے کل نئی دلی میں انسانی وسائل کی فروغ کی وزارت کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کی صدارت ایچ آر ڈی کے وزیر جناب پرکاش نے کی۔  اس موقع پر مالیاتی کمیشن کے چیئرمین جناب این کے سنگھ بھی موجود تھے۔ کمیشن کے ممبروں اور کمیشن کے سینئر افسروں کے ساتھ ساتھ انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت کے افسروں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ میں اسکول کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سمیت کمیشن کی مداخلت کی ضرورت والے سیکٹر کے اہم امور ٹیچروں کی تنخواہوں اور تربیت، کیریئر کونسلنگ، اسکولی طلبا، بچوں کی پری اسکولنگ جیسے سکم ماڈل کو لے کر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تاکہ جلدی سیکھنےکی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

میٹنگ میں اسکولی تعلیم کے سیکٹر میں نجی سرمایہ کاری اور نجی ساجھیداری کوزیادہ راغب کرنے کے اقدامات پر بھی غور وخوض ہوا، ساتھ ہی ساتھ مربوط بی ایڈ کورسیز  جس کی مدت دو برس کی ہوگی اور یہ مستقبل میں بی اے، بی ایڈ کورس کہلائے گا۔ بی کوم، بی ایڈ کہلائے گا، شروع کرنے کی بات بھی ہوئی، تاکہ تربیت یافتہ اساتذہ کی دستیابی کو منظم بنایا جاسکے۔

کمیشن نے سرکاری اسکولوں کے بجائے پرائیویٹ انگلش اسکولوں میں بچوں کو بھیجنے کے لئے والدین کی ترجیح پر تشویش کا اظہار کیا اور اسکولوں کے ارتقا کی ضرورت پر زور دیا۔ کمیشن اعلیٰ تعلیم کے امور پر تبادلۂ خیال کے لئے 22 فروری کو انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت کے ساتھ دوسری میٹنگ کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More