31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ماحولیاتی تحفظ اور معاشی ترقی ساتھ ساتھ ہونی چاہئے:نائب صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی،؍اپریل، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ اور  معاشی ترقی ساتھ ساتھ ہونی چاہئے۔ وہ آج  اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں اندراگاندھی نیشنل فارسٹ اکیڈمی کے جلسہ تقسیم اسناد 2018 سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر اتراکھنڈ کے گورنر جناب کرشن کانت پال، اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ جناب تریوندر سنگھ راوت،  سائنس وٹیکنالوجی ، ارضیاتی سائنس اور ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

جناب وینکیانائیڈو نے کہا کہ جنگلات کے بندوبست کا بنیادی اصول قدرتی وسائل کے تحفظ اور  دیر پا استعمال پر مبنی ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ماحولیات دوست طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے اور ہمیں  بہتر مستقبل کے لئے  جینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  پیڑ پودے  کا تحفظ ہر ایک کی  اہم ذمہ داری ہونی چاہئے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ  ریاستی حکومتوں کو  جنگلات کے احاطے میں توسیع کے لئے  کوششیں کرنی ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیتی آیوگ  اور مرکز کو  اچھا کام کرنے والی ریاستوں کی حوصلہ افزائی  اور  جنگلات، ندیوں اور  قدرتی مناظر کو  اعلیٰ ترجیح دینے کے  التزامات کرنے ہوں گے۔ شجر کاری اور ماحولیات کا تحفظ عوامی تحریک بننی چاہئے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ  انسانوں اور جنگلات کا باہمی میل ہمارے ملک کے عوام  کی مذہبی، معاشرتی اور  تہذیبی  زندگی میں گہرائی تک پیوست ہے۔ حالیہ دنوں میں قدرتی وسائل کی بڑھتی مانگ اور  فطرت کے تئیں ہمارے فہم ادراک کے فقدان نے اس تانے بانے کو منتشر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی تہذیب وثقافت میں روایتی طور پر  روحانیت کی ایک علامت کی حیثیت سے مبارک مقام حاصل ہے۔ پیپل جیسے درختوں کاٹنے کو  ایک بڑا گناہ تصور کیا  جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ماحولیات کے تحفظ سے متعلق قبائلی یا مقامی آبادی کی رہنمائی  اور  انہیں معلومات باہم پہنچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  جنگل میں رہنے والوں کو قومی مفادات سے معاہدہ کئے بغیر ترقی میں آسانیاں مہیا کرانے والے اور  ترقی کرنے کے قابل بننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود، خصوصا قبائلی گروپوں کی  ،جو  اپنے ذریعہ معاش کے لئے جنگل پر انحصار کرتے ہیں، ان کی فلاح وبہبود کے لئے بھی کوششیں کرنی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ  ہندوستان  نے  ماحولیات کے تحفظ اور  جنگل میں رہنے والے افراد کے تعاون سے جنگل کے مشترکہ بندوبست کی شکل میں اس کے نظم کے لئے  عوام کو جنگل سے دور رکھنے کی جگہ پر اپنی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی لائی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More