42 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی حکومت کیرالہ میں ٹیلی میڈیسن سہولت کے لیے سنٹر فار ایکسی لینس کو تعاون دے گی

Urdu News

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب من سکھ منڈاویا نے آج کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین اور وزیر صحت محترمہ وینا جارج کے ساتھ ریاست میں کووڈ-19 پبلک ہیلتھ رسپانس پر صلاح و مشورہ کیا۔

اس موقع پر مرکزی ہیلتھ سکریٹری اور ریاست کے سینئر طبی افسران بھی موجود تھے۔

جناب من سکھ منڈاویا نے میٹنگ کے سلسلے میں کئی ٹویٹ کیے۔

مرکزی حکومت نے ایمرجنسی کووڈ رسپانس پیکیج-2 کے تحت کیرالہ کو 267.35 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فنڈ سے ریاست کے طبی ڈھانچہ کو مضبوطی ملے گی اور کووڈ-19 کا مؤثر انتظام کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ، ریاست کے ہر ضلع کے لیے دواؤں کا ایک ذخیرہ تیار کرنے کے مقصد سے اضافی ایک کروڑ روپے مہیا کرائے جائیں گے۔

حکومت ہند کی مدد سے سنٹر فار ایکسی لینس قائم کرنے کا بھی تصور کیا گیا تھا، جو کیرالہ کے ہر ضلع میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

وبائی مرض میں بچوں کی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے، ہر ضلع میں 10 کلو لیٹر سیال آکسیجن اسٹوریج ٹینک کے ساتھ بچوں کے لیے آئی سی یو قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، مرکزی حکومت نے کیرالہ کو ویکسین مہیا کرانے کے ساتھ ہی ہر ممکن مدد کرنے کا بھروسہ دلایا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More