26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تباہی کے خطرات کم کرنے پر دو روزہ میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر داخلہ کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، 2 مئی 2017، تباہی کے خطرات کم کرنے پر نیشنل پلیٹ فارم کی دوسری میٹنگ 15، 16 مئی 2017 کو نئی دہلی میں منعقد ہوگی جس کا موضوع ہوگا: ’’پائیدار ترقی کے لئے بتاہی کے خطرات کم کرنا‘‘۔ ہندوستان کو 2030 تک اس سے بچنے کے قابل بنانا۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ 15 مئی کو افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو 16 مئی کو الوداعی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

کثیر فریقی این ڈی آر آر کے سربراہ مرکزی وزیر داخلہ ہیں اور امور داخلہ کی وزارت میں تباہی کے انتظام کے انچارج وزیر مملکت اس کے وائس چیئرمین ہیں۔ اس کے دیگر ارکان میں 15 کابینی وزرا، نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین، اس موضوع سے متعلق ہر ریاستی/ مرکزی علاقہ کے وزیر، مقامی حکومت کے نمائندے اور 4 لوک سبھا ارکان اور 2 راجیہ سبھا ارکان وغیرہ۔

اس کا خاص مقصد تباہی کے انتظام کی قومی پالیسی پر وقتاً فوقتاً نظرثانی کرنا اور پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More