39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کوئلے اور کانکنی کی سرکاری دائرہ کار کی صنعتیں کو وڈ -19 سے نبرد آزمائی کے عمل میں بہتر ین ممکنہ امداد فراہم کررہی ہیں:جناب پرہلاد جوشی

Urdu News

نئی دہلی: نیشنل ایلومینیم کمپنی (نالکو)اور کول انڈیا کی ذیلی کمپنی مہاندی کول فیلڈ لمٹیڈ (ایم سی ایل)اُڈیشہ میں کووڈ -19کے علاج کے لئے کلی طورپر وقف اسپتالوں کے لئے اپنی جانب سے مکمل فنڈ فراہم کریں گی۔ ان اسپتالوں کا افتتاح اُڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنائک نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور کوئلہ اور کانکنی جناب پرہلاد جوشی کے ساتھ مشترکہ طورپر آج ویڈیو کانفرنسگ کے توسط سے کیا ہے۔دونوں اسپتالوں کو حکومت اُڈیشہ کی جانب سے شروع کیاگیاہے اور یہ اسپتال ریاست کے مختلف میڈیکل اسپتالوں کی مدد سے کام کریں گے۔

کوئلہ اور کانکنی کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ کوئلہ  اورکانکنی وزارتوں کی سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں نے ریاستی حکومتوں کو کووڈ1-19سے نبرد آزمائی کے عمل میں اپنا بہترین ممکنہ تعاون فراہم کیا ہے ، جو فخر کی بات ہے۔ یہ دونوں اسپتال کووڈ سے متعلق تمام تر سہولتوں کے حامل ہے، جن سے اُڈیشہ کے عوام کو بڑی مدد ملے گی۔نالکو نبرنگ پور ضلع میں قائم 200بستروں والے اسپتال کے لئے سرمایہ فراہم کرے گی۔ ایم سی ایل ریاست کے ضلع انگل میں واقع تلچر کے 150بستروں والے اسپتال کے لئے فنڈ فراہم کرے گی۔ایم سی ایل نے اسپتال میں اپنی جانب سے میڈیکل کالج کی بنیادی ڈھانچے کی فراہمی میں بھی مدد فراہم کی ہے۔

مرکزی حکومت نےپہلے ہی ریاستی حکومتوں کو کووڈ -19 سے نمٹنے کے لئے ضلعی معدنیاتی فنڈ (ڈی ایم ایف )کے تحت دستیاب بقایہ فنڈ کے 30 فیصدحصے کا  استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔کوئلہ اور معدنیات کے وزیر نے کہا ہے کہ اس سے اُڈیشہ جیسی معدنیات سے مالامال ریاست کو اس وبائی مرض سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نالکو کے ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ جو مجموعی طورپر 2.5کروڑ روپے کے بقدر بنتی ہے، اُڈیشہ کے وزیر اعلیٰ کے راحتی فنڈ میں بطور عطیہ دی ہے۔ایم سی ایل پہلے ہی بھوبنیشور میں حال ہی میں اُڈیشہ حکومت کی طرف سے قائم کووڈ-19کے 500بستروں والے اسپتال کے لئے سرمایہ فراہم کررہی ہے۔یہ کول انڈیا کی ذیلی اکائی ہے اور اس ادارے نے اُڈیشہ کے جھرسوگوڈا ضلع میں 50 بستروں والا آئیسو لیشن مرکز بھی قائم کر رکھا ہے۔ کمپنی نے مضافاتی علاقوں میں دھونی دینے کے لئے اپنا جدید ترین سازو سامان پہلے ہی مصروف خدمت کررکھا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ادارہ کانکنی کرنے والوں اور قرب و جوار میں رہنے والے دیگر افراد کو ماسک اور الکحل پر مبنی سینیٹائزر بھی تقسیم کررہا ہے۔

نالکو کانکنی کی وزارت کے تحت کام کرنے والی مرکزی سرکاری دائرہ کار کی صنعتی اکائی ہے اور ایم سی ایل وزارت کوئلہ حکومت ہند کے تحت کام کرنےوالی کول انڈیا لمٹیڈ(سی آئی ایل) کی ذیلی شاخ ہے۔ نالکو بھارت میں اپنی جانب سے 32فیصد باکزائیڈ، 33فیصد ایلومینا اور 12 فیصد ایلومینیم پیداوار تعاون دیتی ہے۔سی آئی ایل بھارت کے مجموعی کوئلہ آؤٹ پٹ میں 80 فیصد سے زیادہ تعاون دیتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More