32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قبل سے غیر طے شدہ ڈی جی ایم او بات چیت

Unscheduled DGMO talk
Urdu News

نئی دہلی، پا کستان کے ذریعہ قبل سے غیر طے شدہ درخواست کی بنیاد پر ہندوستان کے ڈائرکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او)لیفٹننٹ جنرل اے کے بھٹ نے آج دوپہر 2 بجے اپنے پاکستان ہم منصب کے ساتھ بات چیت کی ۔ پا کستان کے ڈی جی او ایم او نے بات چیت کے دوران یہ الزام لگا یا کہ ہندوستان کے سلا متی دستہ نے لا ئن آف کنٹرول پر بلا اشتعال گولی باری کی ۔ جنرل اے کے بھٹ نے زور دے کر کہا کہ سرحد پار سے مسلحہ دہشت گردوں کی در اندازی کرانے کے لئے پاکستان کی فوج کے ذریعہ کی جا رہی گو لی باری کے جواب میں ہی ہندوستانی فوجوں نے گو لی باری کی ہے ۔ یہ دہشت گرد بھا ری اسلحہ سے ہندوستان کی فوجی چوکیوں کو نشا نہ بنا نے والے تھے ۔ ایسی کا ر روائیوں کے جواب میں ہی ہندوستانی فوج جوابی کا ر روائی کر تی ہے ۔

ڈی جی ایم او لیفٹننٹ جنرل بھٹ نے مزید وضاحت کی کہ ہندوستان کی فو ج ہمیشہ ہی پیشہ واریت کے اعلیٰ معیار کو بر قرار رکھتی ہے ، وہ کبھی بھی شہریوں کو نشانہ نہیں بنا تی ۔ اس کے بر خلاف پا کستان کی فوج نے سرحدی چوکیوں پر اور پا کستانی فوجیوں کی چو کیوں کے اطراف میں بھی شہریوں کو بسارکھاہے ۔ان شہریوں کو ہما رے اہم مقامات سے متعلق معلومات حاصل کر نے کے لئے استعمال کر تی رہتی ہے  اور یہ شہری لا ئن آف کنٹرول عبور کر نے کے دوران دہشت گردوں کی رہنما ئی کر تے ہیں ۔

لیفٹننٹ جنرل اے کے بھٹ نے پا کستا نی ڈی جی ایم او سے کہا کہ ہندوستانی فو ج جہاں سرحد وں پر امن و آشتی بر قرار رکھنے کی کوششیں کرتی ہے وہیں پا کستانی فو  ج لا ئن آف کنٹرول عبور کر نے کے دوران دہشت گردوں کی مدد کرتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں طرف نقصان ہو تا ہے ۔انہوں نے ایک بار پھر کہا ، پا کستان کی فوج کے ذریعہ دہشت گردوں کی مدد نا قابل قبول ہے اور ہندوستانی فوج ایسے حالات میں جوابی کا ر روائی جا ری رکھنے کے علا وہ پھر مستقبل میں بھی پا کستان کی جا نب سے جا رحیت کی ایسی اشتعال انگیز کا ر روائیوں کا جواب دینے کا حق رکھتی ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More