28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قوم 6دسمبر 2018 کو، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ان کے 63ویں مہاپری نیوارن دیوس پر خراج عقیدت پیش کریگی

Urdu News

نئیدہلی۔ ۔صدر جمہوریہ ہند ، 6دسمبر 2018 کو، بھارت رتن باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر  کو ان کے 63ویں مہاپری نیوارن دیوس پر خراج عقیدت پیش کرنے میں قوم کی قیادت  کریں گے۔ صبح صدر جمہوریہ  پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس  کے سنسد بھون لان میں  بابا صاحب کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ ، وزیراعظم اور دیگر معزز شخصیتیں بھی  بھارتی آئین کے  معمار ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔  جو دیگر رہنما بابا صاحب کو گلہائے عقیدت پیش کریں گے ان میں ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر تھاور چند گہلوت، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے مرکزی وزائے مملکت جناب رام داس اٹھاولے  ، جناب کرشن پال گرجر، جناب وجے سامپلا اور دیگر شخصیتیں شامل ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں سنسند بھون لان میں بابا صاحب کے مجسمے پر صبح ساڑھے نو بجے سے صبح گیارہ بجے تک  ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔

سبھی  مہمانوں کو اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ کوئی ممنوعہ  چیزیں جن میں بیگ ، بریف کیس، پیکٹس، سیل فون، پین ، کیمرہ ، فلیگ، لاٹھی ، پلے کارڈ ، بینرس ، مارشلس، آتشی اسلحہ ، تلواریں ، ہیلرس اور دیگر قابل اعتراض سامان شامل ہیں، اپنے ساتھ لائیں۔ ذاتی سامان،  پی ٹی آئی بلڈنگ کے سامنے فاؤنڈیشن کے اسٹال  میں جمع کرائی جاسکتی ہیں، وزٹرس نئی دہلی کے  سنسند مارگ کے پاس  پی ٹی آئی بلڈنگ کے سامنے دروازے سے داخل ہوسکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More