32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کی وزارت نے دہلی ،این سی آر میں سیاحت کو فروخت دینے کے لئے میڈیم توساد ویکس میوزیم کے ساتھ ایک مفاہمت نامے کے ساتھ دستخط کئے ہیں

Urdu News

نئی دہلی، ریلوے کی وزارت کے  نیشنل ریل میوزیم   (این آر ایم) اور میڈم توساد ویکس میوزیم نے   دہلی، این سی آر کے   سیاحوں کے لئے  ایک زبردست ملی جلی   پیش کش کے سلسلہ میں    آپس میں تعاون کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔    اس تال میل کے   ایک حصہ کے طور پر     این آر ایم کے  سیاحوں کو   جب کہ وہ    میڈیم  توساد میوزیم جائیں گے تو انہیں   فی ٹکٹ  35 فی صد کا  خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔  اسی  طرح میڈیم توساد ویکس میوزیم کا دورہ کرنے والے  سیاحوں کو    این آر ایم   کے لئے    30 فی صد کا   ڈسکاؤنٹ  فراہم کیا جائے گا۔  خیال ہے  کہ    اختراعی نوعیت کے   سب سے پہلے کئے جانے والے اس    پبلک پرائیوٹ  میوزیم  تعاون سے   دونوں جگہوں پر یعنی نیشنل  ریل میوزیم  اور میڈیم توسادویکس میوزیم کی سیاحت کے لئے   زیادہ سیاحوں کو راغب کیا جاسکے گا۔   اس سلسلہ میں  ریلوے کی وزارت   اور میڈیم توساد ویکس میوزیم کے درمیان  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔    اس موقع پر    ریلوے بورڈ  کے  سکریٹری   جناب رنجنیش سہائے  اور  میڈیم توساد میوزیم کے   ڈائریکٹر اور جنرل  منیجر جناب    انشول جین  نیز    ریلوے کی وزارت کے   سینئر  اہلکار   اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

 اس کے علاوہ   اسکول گروپوں کے لئے خصوصی گنجائش رکھی گئی ہے۔   اسکول کے بچوں کو   دونوں  میوزیموں کو دیکھنے پر   45 فی صد کا ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔   اس سے   ریلوے کی وراثت کو  فروغ دینے میں مدد ملے گی اور بچے  نیشنل ہیروز کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے اور اس طرح بچوں کی تفریح زیادہ  شمولیت والی   شاندار   اور دلچسپ بن جائےگی۔

  دہلی میں    کئی معروف میوزیم   لیکن    ان میں سے بیشتر کے لئے  الگ الگ ٹکٹ لینا پڑتا ہے  ۔   موجودہ  تعاون کا مقصد   ڈسکاؤنٹ والے  ایک ہی   ٹکٹ کو زیادہ  میوزیموں تک رسائی کے لئے استعمال کرنا ہے اور یہاں تک کہ یہ تفریح تین چار دن تک جاری رہ سکتی ہے۔ یہ نہ صرف  سیاحوں کے لئے    زیادہ آسان ہوگی بلکہ اس سے    سیاحت کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔ پوری دنیا میں    بڑے سیاحتی شہروں میں   اس طرح کی سہولت    پہلے ہی  حاصل ہے۔

پس  منظر:

 نیشنل ریل میوزیم  (این آر ایم) کا انتظام   ریلوے کا محکمہ کرتا ہے   اور یہ دہلی این سی آر میں    تعلیمی   سیاحوں   کے دیکھنے کے  اہم مقامات میں سے ایک ہے۔  یہاں  سال میں  پانچ لاکھ سے زیادہ  سیاح آتے ہیں۔  این آر ایم کے ذریعہ ریلوے کی تاریخ  ، اس کی وراثت   اور بچوں کے لئے    مختلف  کھیل کود کے مواقع ایک ہی جگہ  فراہم ہوتے ہیں۔

چانکیہ پوری میں   11 ایکڑ زمین پر پھیلا ہوا یہ این آر ایم   آؤٹ ڈور اور ان ڈور نمائشی میدان پر مشتمل ہے     ۔ یہاں پر   اصل  سائز میں   75 جانداروں کے پتلے ہیں ، بچوں کے لئے  ایک چھوٹی ٹرین ہے  ، بھاپ سے چلنے والے انجن ہیں، ڈیژل انجن ہیں  اور اس طرح کی بہت سی چیزیں ہیں ۔

 میڈیم توسادویکس میوزیم  پوری دنیا میں ویکس  میوزیم کی  کڑی کا   ایک شاندار حصہ ہے۔  میڈیم توساد نے  2017  میں نئی دہلی کے کناٹ پلیس علاقہ میں    اپنا 23واں ویکس میوزیم کھولا تھا۔ یہ ہندستان میں   سرکردہ برانڈ کا پہلا  ویکس میوزیم ہے۔  کناٹ پلیس کے اس میوزیم میں   سرکردہ شخصیات کے  52 موم کے پتلے ہیں  جن میں مہاتما گاندھی، امیتابھ بچن، سچن تندولکر اور شاہ رخ خان وغیرہ کے پتلےبھی شامل ہیں۔ ایک سال کے اندر یہ میوزیم   دہلی میں  لوگوں کے لئے   ایک   بہت ہی پرکشش سیاحتی  مقام بن گیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More