نئی دہلی، حکومت ہند ’’ مکمل حکومت ‘‘ کے نظریہ کے ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام خطوں کے تعاون سے کووڈ -19 عالمی وبا کے خلاف جنگ کی قیادت کی کررہی ہے۔کووڈ -19 عالمی وبا کے کنٹینمنٹ اور بندوبست کے لئے حکومت ہند کی پانچ نکاتی حکمت عملی میں جانچ کرنے ، پتہ لگانے ،علاج کرنے اور کووڈکے لئے موزوں رویہ اختیار کرنے کے علاوہ ٹیکہ لگانا بھی شامل ہے۔
کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی لبرلائزڈ اور تیزرفتار مرحلہ 3 کی حکمت عملی کانفاذ یکم مئی 2021سے شروع کردیا گیا ہے۔آبادی کے نئے مستحق گرو پوں کے رجسٹریشن کا کام 28 اپریل سے ہی شروع ہوگیا تھا۔